BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی بازار حصص میں عدم استحکام
ٹوکیو کا بازار حصص
امریکہ میں کساد بازاری کے خدشات اور جمعرات کو نیویارک کے بازار حصص میں بڑے نقصانات کے بعد جمعہ کو دنیا کے دیگر بڑے حصص بازاروں میں بھی عدم استحکام دیکھنے میں آیا ہے، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان توقعات کے بعد کہ صدر بُش امریکی معیشت میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے والے ہیں، حصص میں ٹھہراؤ آ جائے گا۔

جمعہ کی صبح لندن کے بازار حصص میں فُٹسی ہنڈرڈ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا لیکن جلد ہی اس میں بہتری آ گئی، تاہم فرانس اور جرمنی کے بازاروں میں سست روی دیکھنے میں آئی۔

جمعہ کو جاپان میں نِکّی 225 انڈیکس میں آغاز میں تین فیصد کی کمی ہوئی لیکن بعد میں یہ اعشاریہ چھ فیصد کے اضافے پر بند ہوا۔ نِکی 13861 پر بند ہوا اور اسی طرح ہانگ کانگ میں ہانگ سینگ انڈیکس بھی ابتدائی نقصان پورا کرنے میں کامیاب رہا اور دن کے اختتام پر اعشاریہ چار فیصد کے اضافے پر بند ہوا۔

لندن، ٹوکیو اور ہانگ کانگ کے برعکس انڈیا کے سینسیکس انڈیکس میں تین اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہوئی جو دن کے اختتام تک برقرار رہی۔

 مصنوعات کے اعداد وشمار میں کمزوری اور مشہور بنک میرل لِنچ کو شدید نقصانات پہنچنے کی وجہ سے جمعرات کو امریکہ کے مرکزی انڈیکس ڈاؤ جونز میں دو اعشاریہ چار چھ فیصد کی کمی ہو گئی

امدادی پیکج
مصنوعات کے اعداد وشمار میں کمزوری اور مشہور بنک میرل لِنچ کو شدید نقصانات پہنچنے کی وجہ سے جمعرات کو امریکہ کے مرکزی انڈیکس ڈاؤ جونز میں دو اعشاریہ چار چھ فیصد کی کمی ہو گئی تھی۔

امریکی بازار حصص میں یہ مندی اس کے باوجود یکھنے میں آئی ہے کہ فیڈرل ریزرو کے سربراہ بین برنانکے اشارہ دے چکے ہیں کہ معیشت میں بہرتی کے لیے جلد ہی شرح سود میں کمی ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو میرل لِنچ نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے سہ ماہی نقصانات کا اعلان کیا ہے۔

’قلیل مدتی منصوبہ‘
توقع ہے کہ جمعے کی شام امریکی صدر جارج بُش ہنگامی قوانین کا اعلان کریں گے جن کا مقصد امریکہ کی گرتی ہوئی معیشت میں جان ڈالنا ہے۔

جلد ہی شرح سود میں کمی ہونے والی ہے: بین برنانکے

اس بارے میں وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ صدر ’امریکی عوام کو بتائیں گے کہ وہ بھی متفق ہیں کہ ان حالات سے نکلنے کے لیے کچھ قلیل مدتی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔‘

فیڈرل ریزروو کے چئرمین بین برنانکے نے بھی معیشت کو سنبھالنے کے لیے صدر بُش کے قلیل مدتی ہنگامی اقدامات کی حمایت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی بجٹ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے چئرمین کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی جیسے اقدامات جلد ہی کیے جانے چاہئیں تا کہ جلد از جلد اس صورتحال سے نمٹا جا سکے۔’اگر معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات میں بہت دیر ہو جائے تو ان سے قلیل مدت میں کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور اسی طرح اگر معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو تو اس قسم کے اقدامات معیشت میں استحکام کے لیے بُرے ہوتے ہیں۔‘

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بازار حصص کے لوگ صدر بُش کے خطاب کو بہت دلچسپی سے سنیں گے۔ ایک تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ’ ہمیں معلوم نہیں کہ صدر بش جس ہنگامی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں وہ کافی ہوگا یا نہیں، لیکن لوگوں کی دلچسپی یہ جاننے میں ضرور ہے کہ امریکہ کی معیشت میں حالیہ سُستی کی جڑیں کتنی گہری ہیں۔‘

اسی بارے میں
عالمی منڈی میں تیز مندی
22 October, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد