BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوبامہ کی پوزیشن مزید مضبوط
بارک اوبامہ
یہ بارک اوبامہ کی مسلسل نویں فتح ہے
امریکی ریاست وسکونسن میں فتح اور ہوائی پرائمری ووٹنگ میں واضح برتری سے امریکہ کی ڈیموکریٹ جماعت کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں سینیٹر بارک اوبامہ کو اپنی مدِمقابل سینیٹر ہلیری کلنٹن پر مزید برتری حاصل ہو گئی ہے۔

وسکونسن میں ننانوے فیصد ووٹ گنے جا چکے ہیں اور الینوائے سے منتخب ہونے والے سینیٹر بارک اوبامہ نے اٹھاون فیصد جبکہ سینیٹر ہلری کلٹن نے اکتالیس فیصد ووٹ لیے ہیں۔ یہ اوبامہ کی مسلسل نویں فتح ہے۔

ریاست ہوائی میں ہونے والی ڈیموکریٹ پرائمری ووٹنگ کے شمارکردہ اکیاون فیصد ووٹوں میں سے اوبامہ کے حق میں چھہتّر فیصد ووٹ پڑے ہیں اور ایسوسی ایٹڈ پریس اور سی این این انہیں ممکنہ فاتح قرار دے رہے ہیں۔

وسکونسن میں فتح کے بعد امیدوار چنے جانے کے لیے درکار 2025 نمائندوں تک پہنچنے کی دوڑ میں اوبامہ کو ہلیری کلنٹن پر چوہّتر نمائندوں کی برتری حاصل تھی۔ ان کے حامی نمائندوں کی تعداد 1319 ہے جبکہ ہلری کو 1245 نمائندوں کی حمایت حاصل ہے۔

 وسکونسن میں فتح سے قبل امیدوار چنے جانے کے لیے درکار 2025 نمائندوں تک پہنچنے کی دوڑ میں اوبامہ کو ہلیری کلنٹن پر باسٹھ نمائندوں کی برتری حاصل تھی۔ ان کے حامی نمائندوں کی تعداد 1280 ہے جبکہ ہلیری کو 1218 نمائندوں کی حمایت حاصل ہے۔

وسکونسن میں فتح کے بعد ہیوسٹن، ٹیکساس میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوبامہ نے کہا کہ’ ہمیں جس تبدیلی کی تلاش ہے وہ ابھی مہینوں دور اور میلوں کے فاصلے پر ہے اور ہمیں اس کے حصول کے لیے تمام ٹیکساس کی مدد درکار ہے‘۔

اطلاعات کے مطابق وسکونسن میں ووٹنگ کے دوران بارک اوبامہ کو نہ صرف سفید فام خواتین نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے بلکہ ملازم پیشہ ڈیموکریٹ بھی ان کےحامی نظر آئے۔ یہ دونوں طبقات ہلیری کلنٹن کے حامی تصور کیے جاتےہیں۔

بی بی سی کے جوناتھن بِیل کا کہنا ہے کہ وسکونسن میں اوبامہ کی فتح نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس ریاست کو ہلیری کلنٹن کی حامی ریاست سمجھا جا رہا تھا۔

اس فتح کے بعد اب اوبامہ کی نظر مارچ میں ریاست ٹیکساس اور اوہایو جیسی بڑی ریاستوں میں ہونے والی ووٹنگ پر ہے اور تجزیہ کاروں کے مطابق ان ریاستوں میں ہونے والے پرائمری انتخابات سینیٹر کلنٹن کے لیے بھی بطور امیدوار اپنی ساکھ برقرار رکھنے کا اہم موقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد