ایڈورڈز اور جولیانی دستبردار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ڈیموکریٹ اور رپبلکن جماعتوں میں صدارتی امیدوار نامزد کیئے جانے کے لیے جاری پارٹی انتخابات سے جان ایڈورڈز اور روڈی جولیانی دستبردار ہو گئے ہیں۔ جان ایڈورڈز ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے اور روڈی جولیانی رپبلکن پارٹی کی طرف صدارتی امیدوار نامزد ہونے کے حواہش مند تھے۔ جان ایڈروڈز نے پارٹی انتخابات میں مسلسل ناکامیوں کے بعد دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ روڈی جولیانی جن کی تمام تر امیدیں فلوریڈا کے انتخابات سے وابستہ تھیں، وہاں بری طرح ناکامی کے بعد صدارتی دوڑ سے نکل گئے ہیں۔ روڈی جولیانی نے دستبرداری کا فیصلہ نے جان مکین کے حق میں کیا ہے جبکہ جان ایڈورڈز نے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی ہے۔ جان ایڈورڈز نے نیو آرلینز کے دورے کے دوران صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ وہ ایک طرف ہو جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں کہہ سکتے کہ کون وائٹ ہاوس پہنچے گا لیکن ایک بات یقینی ہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی نئی تاریخ مرتب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہیلری کلنٹن اور باراک اوبامہ سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور دونوں امیدواروں نے انہیں یقین دلایا کہ غربت کے خلاف جنگ کو وہ اپنی مہم میں مرکزی مسئلہ کے طور پر لے کر چلیں گے۔
جان ایڈورڈز گزشتہ صدارتی انتخابات میں بھی اپنی قسمت آزما چکے ہیں اور وائٹ ہاؤس پہنچنے کی یہ ان کی دوسری کوشش تھی۔جان ایڈورڈز کو اوہائیو، نیو ہیمشائر، نواڈا اور جنوبی کیرولائنا میں ڈیموکریٹ پارٹی کے انتخابات میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ جان ایڈورڈز کی دستبرداری کا اثر اگلے ہفتے ’سپر ٹیوز ڈے‘ کو ہونے والے انتخابات میں ظاہر ہو گا جب ایک درجن سے زیادہ ریاستوں میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ارکان اپنی جماعت کا صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے رائے کا اظہار کریں گے۔ ادھر روڈی جولیانی کی دستبرداری کے بعد رپبلکن پارٹی کے امیدوار کی نامزدگی کے لیے ہونے والے انتخابات میں ایریزونا سے سینیٹر جان مکین اور میساچوسٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی کے درمیان مقابلہ ہے۔ | اسی بارے میں ہلری اور اوباما کی تکرار22 January, 2008 | آس پاس جنوبی کیرولائنا میں اوبامہ فاتح27 January, 2008 | آس پاس ’بیس ہزار فوجی واپس بلائیں گے‘29 January, 2008 | آس پاس مکین کی فلوریڈا میں کامیابی30 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||