مکین کی فلوریڈا میں کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں رپبلکن پارٹی کے انتخابات میں نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی کو سینیٹر جان مکین کے ہاتھوں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ روڈی جولیانی نے فلوریڈا سے واضح اور فیصلہ کن اکثریت حاصل کرنے کی توقع میں کس اور ریاست میں کوئی مہم نہیں چلائی تھی اور ساری توجہ اور وسائل فلوریڈا پر مرکوز کر دیئے تھے۔ فلوریڈا میں اپنی مہم پر کئی کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے بعد بھی انہیں سینیٹر جان مکین کے ہاتھوں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جان مکین ان انتخابات میں اول نمبر اور مٹ رومنی دوسرے نمبرپر آئے۔ امریکہ میں یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ دوڈی جولیانی اگلے ہفتے سینیٹر جان مکین کے حق میں انتخابی عمل سے دستبردار ہو جائیں گے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخابات میں ہیلری کلنٹن نے باراک اوباما کو ہرا دیا تاہم اس کامیابی کو زیادہ اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں فلوریڈا سے کسی مندوب کے بھیجے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ جان مکین نے اپنی مہم میں قومی سلامتی کے امور پر توجہ مرکوز رکھی تھی جس بنا پر انہیں سابق اور حاضر سروس فوجیوں کی طرف سے وسیع حمایت حاصل ہوئی۔ مٹ رومنی نے کہا کہ انہوں نے کان مکین کو فون کر کے مبارک بار دی ہے۔ | اسی بارے میں امریکی پرائمری انتخابات کےلیےمہم07 January, 2008 | آس پاس ڈیموکریٹس اہم معرکے کیلیے تیار26 January, 2008 | آس پاس ’بیس ہزار فوجی واپس بلائیں گے‘29 January, 2008 | آس پاس اوہائیو: امریکہ کی انتخابی نبض03 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||