باراک حسین اوبامہ کی ایک اور فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارت کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کےامیدوار باراک حسین اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کو ریاست مین میں ہونے والی پرائمری ووٹنگ میں شکست دے دی ہے۔ اتوار کے روز ریاست مین میں ہونے والی پرائمری ووٹنگ میں باراک اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کو واضح فرق سے ہرا دیا ہے اس طرح ان کے منتخب مندوبین کی تعداد ہیلری کلنٹن کےمندوبین سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن ہیلری کلنٹن کو اب بھی ’سپر مندوبین‘ کی مدد سے باراک اوبامہ پر معمولی برتری حاصل ہے۔ ہیلری کلنٹن نے پرائمری ووٹنگ میں پے در پے شکست کے بعد اپنی انتخابی مہم کے انچارج پیٹی سولیس ڈآئل کو بدل کر اپنی درینہ دوست میگی ولیئم کو انتخابی مہم کا انچارج مقرر کیا ہے۔ ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے ذمہ داروں نے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے باقی ماندہ ریاستوں میں ہلیری کلنٹن کی کامیابی کے بارے عوامی توقعات کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کی جانب سے جاری ہونےوالے ایک بیان کے مطابق باقی ریاستی میں ہونے والی پرائمری ووٹنگ میں باراک اوبامہ کو زیادہ فائدہ ملنے کا امکان ہے لیکن ہیلری کلنٹن مقابلہ جاری رکھیں گی۔ ہیلری کلنٹن کی مہم کے ذمہ داروں کے خیال میں ہیلری کلنٹن کی اوہایو اور پینیسلوینیا میں ان کی پوزیشن مضبوط ہے اور ان کو امید ہے کہ لاطینی امریکہ اور سپینش بولنے والے ووٹرز ہیلری کلنٹن کو باراک اوبامہ پر ترجیح دیں گے۔ | اسی بارے میں جنوبی کیرولائنا میں اوبامہ فاتح27 January, 2008 | آس پاس ہلری اور اوباما کی تکرار22 January, 2008 | آس پاس بِل کلنٹن کی غلط بیانی: اوبامہ21 January, 2008 | آس پاس ہیلری کلِنٹن، جان مکین کی فتح09 January, 2008 | آس پاس پاکستان کی امداد پر نظرثانی کا مطالبہ08 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||