BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 January, 2008, 03:11 GMT 08:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہیلری کلِنٹن، جان مکین کی فتح
ہیلری کلنٹن
ہیلری کلنٹن نے انتخابی جائزوں کو غلط کر دکھایا
امریکہ میں آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ اور رپبلکن پارٹیوں کی نامزدگی کے حصول کے لیے نیوہیمپشائر میں ہونے والی ووٹنگ میں ڈیموکریٹ امیدواروں میں ہیلری کلنٹن نے انتخابی جائزوں کے برعکس باراک اوبامہ کو شکست دے دی ہے جبکہ رپبلکن امیدواروں میں جان مکین نے فتح حاصل کی ہے۔

ہیلری کلنٹن نے انتالیس فیصد جبکہ سینیٹر باراک اوباما نے چھتیس فیصد ووٹ لیے۔ فتح کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ’میں خصوصی طور پر نیو ہیمپشائر کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

’گزشتہ ایک ہفتے کے دوران میں نے آپ لوگوں کو سنا اور اس دوران میں نے خود کو بھی تلاش کر لیا۔ مجھے لگا کہ ہم سب اپنے دل کی بات کہہ رہے ہیں اور میں بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری پکار پر لبیک کہا۔‘

دلچسپ امر یہ ہے کہ سولہ برس قبل اسی ریاست میں ہیلری کلنٹن کے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے فتح حاصل کر کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی بنیاد رکھی تھی۔

دوسرے نمبر پر آنے والے سینیٹر باراک اوبامہ نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ نیو ہیمپشائر میں ووٹنگ سے قبل لیے جانے والے انتخابی جائزوں کے مطابق باراک اوبامہ کو یہاں واضح برتری حاصل تھی۔

عوامی جائزوں کے مطابق بھی جان مکین کو سبقت حاصل تھی
سی این این کے مطابق رپبلکن پارٹی میں سینیٹر جان مکین نے سینتیس فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے ریاست میساچوسٹس کے سابق گورنر مٹ رومنی تیس فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

نیوہیمشائر میں پرائمریز میں ووٹنگ کا آغاز روایتی طور پر ڈکسوائل نوچ اور ہارٹ لوکیشن کے دو چھوٹے چھوٹے قصبوں سے ہوا اور ریاست کے سیکرٹری بل گارڈنر کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ریکارڈ شرحِ ووٹنگ رہی ہے اور قریباً پانچ لاکھ افراد نے ووٹ ڈالا ہے۔

فتح کے بعد اپنے مرکز پر حامیوں سے بات کرتے ہوئے ریپبلکن رہنما جان مکین نے کہا کہ’ آج کی رات ہم نے انہیں دکھا دیا ہے کہ واپسی کسے کہتے ہیں‘۔ مٹ رومنی نے بھی جان مکین کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا ’آج ایک اور نقرئی تمغہ، میں طلائی تمغہ جیتنا چاہتا تھا مگر مجھے دوسرا مقام ہی ملا۔ سینیٹر جان مکین قابلِ تعریف ہیں۔‘

ہیلری کی جیت
آنسوؤں اور قہقہوں کی انتخابی مہم
اوبامہامریکی کیا کہتے ہیں
کیا امریکہ سیاہ فام صدر کے لیے تیار ہے؟
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد