ہیلری یا باراک، آج پھر اہم ووٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ اور رپبلکن پارٹیوں کی نامزدگی کے حصول کے لیے منگل کو نیو ہیمشائر میں میدان لگ رہا ہے جس میں عوامی جائزوں کے مطابق باراک اوباما اور جان مکین کو سبقت حاصل ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی میں سینیٹر باراک اوباما کی حریف ہیلری کلنٹن نیو ہیمشائر میں اپنی انتخابی مہم کے اختتام پر جذباتی ہو گئیں اور انہوں نےاپنے آنسوں پر قابو پاتے ہوئے عوامی جائزوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ رپبلکن پارٹی میں سینیٹر جان مکین کو اپنے مد مقابل مٹ رومنی پر برتری حاصل ہے۔ نیوہیمشائر میں پرائمریز میں ووٹنگ کا آغاز روائتی طور پر ڈکسوائل نوچ اور ہارٹ لوکیشن کے دو چھوٹے چھوٹے قصبوں سے ہوا جہاں باراک اوباما اور جان مکین کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق سبقت برقرار رہی۔ ریاست میں دوسری جگہوں پر پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔ ان انتخابات کے نتائج پولنگ ختم ہونے کے فوری بعد آنا شروع ہو جائیں گے۔ | اسی بارے میں ’مشرف ہمارے قریبی اتحادی ہیں‘04 January, 2008 | آس پاس آئیوا میں اوبامہ اور ہکابی کی برتری04 January, 2008 | آس پاس امریکی پرائمری انتخابات کےلیےمہم07 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||