BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 January, 2008, 05:11 GMT 10:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئیوا میں اوبامہ اور ہکابی کی برتری
آئیوا میں حاصل ہونے والی کامیابی دونوں امیدوار کو آگے چل کر بہت فائدہ دے گی
امریکہ میں سن دو ہزار آٹھ کے صدارتی انتخابات کے لیے باراک اوبامہ نے ڈیموکریٹ اور مائیک ہکابی نے رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ببنے کے لیے آئیوا میں ہونے والے پارٹی اجتماعات میں برتری حاصل کر لی ہے۔

آئیوا میں ڈیموکریٹ اور رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے لیے دنوں جماعتوں کے اراکین کے اجتماعات ہوئے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے کاکسز یا اجتماعات میں اوبامہ نے ہیلری کلنٹن اور جان ایڈورڈ پر ایک سخت مقابلے کے بعد برتری حاصل کر لی۔ جبکہ مائیک ہکابی نے رپبلکن پارٹی کے اجلاسوں میں مٹ رومنی کو ہرا دیا۔

آئیوا میں حاصل ہونے والی برتری ان دونوں امیدوارں کے لیے آگے چل کر بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ان جماعتوں کے اندر صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا اگلا مقابلہ اب منگل کو نیو ہیمپشائر کی ریاست میں ہوگا۔

رپبلکن اراکین کے ایک ہزار سات سو اسی اجتماعات میں سے اسی فیصد اجمتاعات کے نتائج کے مطابق ہکابی نے چونتیس فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ہکابی ماضی میں ارکنساس کے گورنر رہ چکے ہیں۔ان کے مد مقابل رومنی پچیس فیصد اراکین کی حمایت حاصل کر سکے۔

ہکابی کی کامیابی کو رومنی کے لیے ایک شدید دھچکا قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے ہکابی کے مقابلے میں اپنی انتخابی مہم پر دسویوں لاکھ ڈالر زیادہ خرچ کیے ہیں۔تاہم رومنی نے کہا کہ رپبلکن پارٹی کی نامزدگی کے لیے ان کا مقابلہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی امیدوار کی نامزدگی کا یہ مقابلہ بیس بال کے کھیل کی طرح ہے اور ابھی پہلی اننگز ہوئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ پچاس اننگز کا مقابلہ ہے اور وہ ہار نہیں مانیں گے اس امید کے ساتھ کہ جب یہ ختم ہوگا تو جیت ان ہی کے نام ہو گی۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے اجتماعات میں اوبامہ نے اڑتیس فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدواروں ہیلری کلنٹن اور ایڈورڈ نے بالترتیب انتیس اور تیس فیصد ووٹ حاصل کیے۔

باراک اوبامہ کی انتخابی حکمت عملی تیار کرنے والے ڈیوڈ ایکسلراڈ نے کہا کہ ان کے خیال میں لوگ تبدیلی کو ترس رہے ہیں۔

باراک اوبامہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر ہونے کا اعزاز حاصل کرنےکے لیے کوشاں ہیں۔ آئیوا کے اجتماعات کے بعد ہیلری کلنٹن اور ایڈورڈ نے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

دونوں جماعتوں کے یہ اجتماعات جن میں ان پارٹیوں کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ ہو گا امریکی کی تمام ریاستوں میں ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد