اوبامہ پاکستان میں آپریشن کے حامی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی عہدۂ صدارت کے ممکنہ امیدوار باراک اوبامہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستانی حکومت کو مطلع کیے بغیر پاکستانی علاقے میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیں گے۔ انہوں نے یہ بیان خارجہ پالیسی پر اپنے موقف کے حوالے سے ایک تقریر کے دوران دیا۔باراک اوبامہ نے کہا’ اگر ہمیں اہم دہشتگردوں کے بارے میں قابل عمل اطلاعات ملیں اور صدر مشرف نے ان پر کارروائی نہ کی تو ہم کریں گے‘۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر محمود علی درانی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر اوباما کا یہ بیان ایک مفروضہ ہے تاہم پاکستان کی اجازت کے بغیر ایسے کسی حملے کے نتائج انتہائی منفی ہوں گے۔ واشنگٹن میں تقریر کرتے ہوئے اوبامہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کو اپنے ملک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے خاتمے کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ’اگر پاکستان ایسا نہیں کرتا تو اسے میرے عہدِ صدارت کے دوران فوجی کارروائی اور امریکی امداد کی بندش کا سامنا کرنا ہوگا‘۔ بارک اوبامہ نے کہا’ سنہ 2005 میں القاعدہ کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا موقع ضائع کرنا ایک سنگین غلطی تھی‘۔ یاد رہے کہ امریکی حکام کے مطابق 2005 میں کارروائی اس لیے نہیں کی گئی تھی کہ کہیں اس سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات متاثر نہ ہوں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستانی وزارتِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فوجی آپریشن ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور سیاسی امیدواروں اور مبصرین کو اس حوالے سے’ ذمہ داری کا ثبوت‘ دینا چاہیے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹونی سنو نے پاکستانی قیادت کی طرفداری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے علاقے میں موجود القاعدہ اور طالبان شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے سخت کوشش کر رہا ہے۔ |
اسی بارے میں مذہبی انتہا پسندی میں اضافہ01 August, 2007 | پاکستان پاکستان کو امریکی مدد، نئی شرائط28 July, 2007 | پاکستان ’پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف‘26 July, 2007 | پاکستان امریکی حملے کا جواب دینگے: طالبان25 July, 2007 | پاکستان اسامہ کا کوئی پتہ نہیں: پاکستان23 July, 2007 | پاکستان مشرف کیلیے بھرپور امریکی حمایت 16 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||