اوبامہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں شامل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینیٹر بیرک اوبامہ نے وائٹ ہاؤس کی صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے جس سے امریکہ کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام شخص کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ بیرک اوبامہ، جو ڈیموکریٹ ہیں، کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی ہے جو صدارتی مہم کے لیے عملہ اور فنڈز فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اوبامہ ڈیموکریٹ پارٹی کے مقبول ہوتے رہنما ہیں۔ 2004 کے ڈیموکریٹک کنونشن میں ان کی دھواں دھار تقریر ان کی مقبولیت کی ابتدا ثابت ہوئی۔ انہوں نے عراق جنگ کی مخالفت کی تھی۔
اپنی ویب سائٹ پر ایک وڈیو پیغام میں اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکی عوام تقسیم کی سیاست چھوڑ کر مسائل کا عام فہم حل چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’سیاست پیسے اور اثر و رسوخ سے اتنی بدمزہ ہوچکی ہے کہ ہم وہ بڑے بڑے مسائل حل ہی نہیں کرپارہے جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں سیاست کا طریقہ کار بدلنا ہوگا اور مشترکہ مقادات اور خدشات کے مطابق چلنا ہوگا‘۔ 2004 میں منتخب ہونے کے بعد سے 45 سالہ اوبامہ عوام کی بے انتہا دلچسپی کا مرکز رہے ہیں۔ 2004 کی مشہور تقریر کے دوران انہوں نے اپنے ماضی کے بھی کئی اوراق کھول ڈالے اور بتایا کہ ان کے والد کینیائی جبکہ والدہ سفید فام تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب لڑنے کے بارے میں وہ 10 فروری کو اعلان کریں گے۔ اوبامہ کو ہیلری کلنٹن کےمقابلے میں مضبوط امیدوار سمجھا جارہا ہے۔ ہیلری نے ابھی صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ | اسی بارے میں سی این این، اسامہ اور اوبامہ04 January, 2007 | آس پاس امریکی انتخابات، اسامہ کا استعمال21 October, 2006 | آس پاس امریکہ پولنگ کا اختتام، نتائج کا انتظار07 November, 2006 | آس پاس پہلا مسلمان امریکی سینیٹ کا رکن08 November, 2006 | آس پاس امریکی انتخابات: کون جیتا، کون ہارا؟08 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||