BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 October, 2006, 10:03 GMT 15:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی انتخابات، اسامہ کا استعمال
اسامہ بن لادن
ریپبلیکن پارٹی الیکشن جیتنے کے لیئے طالبان کو ہتھیار بنا رہی ہے
جارج بش کی جماعت امریکی ریپبلیکن پارٹی نے آئندہ ماہ ہونے والے مڈ ٹرم انتخابات جیتنے کے لیئے ٹی وی پر دہشت گردی سے متعلق ایک اشتہار بنایا ہے۔ یہ اشتہار اتوار سے دکھایا جائے گا۔

اس اشتہار میں القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کو دکھایا گیا ہے۔ اس اشتہار کو ’ the stakes ‘ یعنی ’ داؤ پر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اور نیچے ’ امریکیوں کو مار دو‘ اور ’ اس سے کہیں زیادہ بھگتنا پڑے گا‘ جیسے دھمکی آمیز فقرے درج ہیں۔

بندوقیں اٹھائے شدت پسند بھی دکھائے گئے ہیں اور نیچے درج ہے ’ خطرات یہ ہیں۔ سات نومبر کو ووٹ ہمیں دیجیئے‘۔

اپوزیشن ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ویب سائٹ پر اس اشتہار پر کافی تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ہراساں کرنے والا اشتہار ہے اور اپنی ناکامی کے ڈر سے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ’ ریپلیکن اپنے ناگوار ریکارڈ سے بے حد پریشان ہیں کیونکہ وہ امریکہ کی حفاظت میں کیے گئے کسی ایک ایکشن کو بھی مثال کے طور پر پیش نہیں کر سکتے‘۔

مگر ریپبلیکن پارٹی کا کہنا ہے کہ ’ دپشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکہ کو درپیش خطرات کے بارے میں ٹھیک اندازہ نہیں لگایا جا رہا ‘۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کے مطابق ریپبلیکن پارٹی نے یہ اشتہار کچھ سیٹیں کھونے کے ڈر سے دیا ہے اور اس کا اثر بش کی صدارت پر براہ راست پڑے گا۔

کانگریس کے انتخابات کے لیئے سات نومبر کی تاریخ مقرر ہے۔ ریپبلیکن پارٹی نے ان انتخابات میں دہشت گردی کو اپنی اشتہاری مہم کا اہم حصہ بنایا ہے۔

اسی بارے میں
خاتون بمبار کو سزائے موت
21 September, 2006 | آس پاس
’دہشت گرد‘ کیا چاہتے ہیں؟
19 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد