BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 October, 2006, 02:39 GMT 07:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گراونڈ زیرو: انسانی باقیات برآمد
انسانی باقیات گزشتہ ماہ خودکش حملوں کے پانچ برس پورے ہونے کے بعد ملے ہیں
نیویارک میں گیارہ ستمبر سنہ دو ہزار ایک میں خود کش حملوں کے مقام گراؤنڈ زیرو کی ایک زمین دوز نالی سے انسانی ہڈیاں ملی ہیں جن میں سے بعض بازو یا ٹانگوں کی ہڈیوں جتنی لمبی ہیں۔

یہ انسانی باقیات اس ملبے سے ملے ہیں جسے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ایک زمین دوز نالی سے نکالا گیا۔ گیارہ ستمبر کے حملوں میں مارے جانے والے کے اقرباء کا کہنا ہے کہ ثابت ہوگیا ہے کہ گراؤنڈ زیرو کے آس پاس کے علاقے میں انسانی باقیات کی ازسرِ نو اور تفصیلی تلاش کی ضرورت ہے۔

ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ جو مرنے والوں کی مکمل تدفین چاہتے ہیں، اب یہ کہہ رہے ہیہں ’ اب ہم حادثی طور پر انسانی باقیات کے مل جنے پر انحصار نہیں کر سکتے‘۔

گیارہ ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والے ایک ہزار ایک سو افراد کے اہلِ خانہ کو اپنے پیاروں کے باقیات آج تک نہیں مل سکے۔ تازہ ترین واقعے کے بعد مرنے والوں کے باقیات کی تلاش کی مہم چلانے والوں نے جمعہ کو پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار جرمی کک نے نیو یارک سے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ بعض مرنے والوں کے لواحقین کے لئے انسانی باقیات کا ملنا اس بات کا اشارہ ہے کہ گراؤنڈ زیرو اور آپس پاس کے علاقے میں کبھی بھی انسانی باقیات کی تلاش مکمل طور پر نہیں ہوئی تھی۔ یہاں پر دو ہزار سات سو اننچاس افراد مارے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق جس مین ہول سے انسانی باقیات ملے ہیں اسے وہاں سے باہر نکالتے وقت کسی نے یہ دیکھا ہی نہیں کہ ملبے میں مرنے والوں کے جسم کے حصے ہو سکتے ہیں۔

البتہ اب تعمیراتی کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسانی باقیات تلاش کریں اور باقیات ملنے پر اعلی سطح پر خبر کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد