ہیلری کلنٹن کی مہم: فنڈز کا انبار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگلے برس امریکی صدرارتی منصب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کی ممکنہ امیدوار سینیٹر ہیلری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے لیے ریکارڈ رقم جمع کر لی ہے۔ اگر وہ صدر بن گئیں، تو وہ امریکی کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔ ان کی انتخابی مہم کے مینیجر کا کہنا ہے کہ سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ نے رواں سال میں اب تک چھبیس ملین ڈالر کے فنڈ جمع کر لیے ہیں۔ اسی مرحلے پر سنہ دو ہزار میں امریکہ کے سابق نائب صدر الگور صرف آٹھ اعشاریہ نو ملین ڈالر کے فنڈ جمع کر سکے تھے۔ عام خیال ہے کہ ہیلری کلنٹن اگلے برس کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے امیدوار ہوں گی۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں سینٹ کی نشست کے لیے جمع کردہ فنڈ میں سے اضافی دس ملین ڈالر بھی موجودہ فنڈ میں منتقل کر دیئے ہیں۔ بظاہر پورے امریکہ میں مسز کلنٹن کے لیے پسندیدگی پائی جاتی ہے اور ان کے معاونین کا کہنا ہے کہ ملک کی پچاس ریاستوں میں انہیں فنڈ دیا گیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ پرائمری الیکشن کے لیے چھتیس ملین ڈالر میں سے کتنی رقم مختص کی گئی ہے۔ نہ یہ بتایا گیا ہے کہ اگر وہ رسمی طور پر ڈیموکریٹ امیدوار بن گئیں جنرل الیکشن کے لیے کیا خرچ کیا جائے گا۔ ڈیموکریٹ پارٹی ہی کہ سینیٹر اوبامہ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں تراسی ہزار ڈونرز کی طرف سے فنڈ ملنے کی امید ہے۔ |
اسی بارے میں سی این این، اسامہ اور اوبامہ04 January, 2007 | آس پاس امریکی انتخابات، اسامہ کا استعمال21 October, 2006 | آس پاس امریکہ پولنگ کا اختتام، نتائج کا انتظار07 November, 2006 | آس پاس پہلا مسلمان امریکی سینیٹ کا رکن08 November, 2006 | آس پاس امریکی انتخابات: کون جیتا، کون ہارا؟08 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||