BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 January, 2007, 17:08 GMT 22:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میں جیتنے کے لیے آئی ہوں‘
ہیلری کلنٹن
ہیلری کلنٹن اس وقت نیویارک سے سینیٹر ہیں
ڈیموکریٹ سینیٹر اور سابق امریکی خاتونِ اوّل ہیلری کلنٹن نے سنہ 2008 کے صدارتی انتخابات میں شرکت کے حوالے سے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے جائزہ کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

انسٹھ سالہ ہیلری نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ’میں جیتنے کے لیے مقابلے میں ہوں‘۔

ان کی قائم کردہ کمیٹی 2008 کے انتخابات میں ان کے بطور صدارتی امیدوار شرکت کے حوالے سے حالات کا جائزہ لے گی۔ان کی جانب سے یہ اعلان سیاہ فام ڈیموکریٹ سینیٹر بیرک اوبامہ کی جانب سے ایسی ہی کمیٹی کے قیام کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ہیلری کے اعلان کے بعد ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارت کے لیے نام دینے والے سینیٹرز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

ہیلری کلنٹن کی ویب سائٹ پر جو تحریری اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق مسز کلنٹن کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بش انتظامیہ کے چھ سالہ دورِ اقتدار کی انتظامی غلطیوں پر قابو پا لیا جائے اور ایک نیا صدر ہی امریکہ کو دنیا میں ایک قابلِ احترام مقام واپس دلوا سکتا ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ’ یہ ایک اہم انتخاب ہے اور اس سے کچھ بہت اہم سوالات جڑے ہوئے ہیں۔ مثلاً یہ کہ ہم عراق جنگ کو اس کے صحیح انجام تک کیسے پہنچا سکتے ہیں‘۔

ہیلری کلنٹن نے اپنے پیغام میں عالمی امور کے علاوہ امریکی عوام کو درپیش متعدد مسائل کا بھی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ پیر سے تین دن تک ویب چیٹ پر پوچھے جانے والے سوالات کے جواب بھی دیں گی۔

 اب وقت آ گیا ہے کہ بش انتظامیہ کے چھ سالہ دورِ اقتدار کی انتظامی غلطیوں پر قابو پا لیا جائے اور ایک نیا صدر ہی امریکہ کو دنیا میں ایک قابلِ احترام مقام واپس دلوا سکتا ہے۔
ہیلری کلنٹن

مسز کلنٹن اس وقت نیویارک سے سینیٹر ہیں اور گزشتہ نومبر میں دوسری مرتبہ وہ اس نشست سے منتخب ہوئی ہیں۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان کے نام کی پہچان،اور فنڈ جمع کرنے کی صلاحیت انہیں ڈیموکریٹس کا حتمی امیدوار بنوا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2002 میں ہیلری کلنٹن نے عراق میں فوجی کارروائی کی حمایت کر کے متعدد ڈیموکریٹ حامیوں کی مخالفت مول لی تھی تاہم اس وقت سے اب تک وہ عراق کے حوالے سے صدر بش کی پالیسیوں کی شدید ناقد رہی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد