پاکستان کی امداد پر نظرثانی کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکن سینیٹ میں ڈیموکریٹ جماعت کے جوزف بڈن جونیئر، صدارتی امیدوار باراک اوباما اور سات دیگر سینیٹرز نے قرارداد پیش کی ہے جس میں صدر بش سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان انتہا پسندی کے خاتمے اور جمہوریت کی طرف قدم نہیں اٹھاتا تو اسے دی جانے والی امداد پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے سابق وزر اعظم بینظیر بھٹو اور دیگر افراد کی ہلاکت پر ان کے اہل و عیال اور پاکستان کے عوام سے تعزیت بھی کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس واقع میں ملوث افراد کو پکڑا جائے اور تحقیقاتی ٹیموں کو آزادانہ طور پر تحقیقات کرنے دی جائیں اور غیر جانبدار تحقیقات کی حمایت اور مدد کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اٹھارہ فروری کو ہونے والے انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنائے اور غیر جانبدار انتخابی مبصرین کو نگرانی کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والی ٹیموں پر، بشمول ایگزٹ پول کے، عائد پابندیاں ختم کی جائیں۔ انہوں نے صدر پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جانبدار وفاق اور صوبائی نگراں حکومت اور ضلعی حکومتوں کی جگہ ایسی حکومت کی تشکیل کی جائے جو کہ تمام سیاسی جماعتوں کو منظور ہو۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ تمام سینیئر سیاستدانوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں، جیمرز اور سکیورٹی فراہم کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تمام زیر حراست افراد کو رہا کیا جائے اور عبوری آئین کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججز کی بھی نظر بندی ختم کی جائے۔ ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ خود مختار عدلیہ قائم کی جائے اور میڈیا پر عائد پابندیاں بھی ختم کی جائیں۔ | اسی بارے میں ’بینظیر قتل، اقوام متحدہ تحقیق کراے‘07 January, 2008 | آس پاس ’پاکستانی ایٹمی اسلحہ کی نگرانی ضروری‘06 January, 2008 | آس پاس بینظیر قتل تحقیقات، پلوسی کی تشویش31 December, 2007 | آس پاس انسداد دہشتگردی بِل کی منظوری 28 July, 2007 | آس پاس بش کو دھچکا، ڈیموکریٹس کی فتح28 March, 2007 | آس پاس رپبلکن بحث رکوانے میں کامیاب06 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||