BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 January, 2008, 07:57 GMT 12:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بینظیر قتل، اقوام متحدہ تحقیق کراے‘

منموہن سنگھ
مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نےآصف زرداری کا پوسٹر اٹھا رکھا تھا
نیویارک میں پیپلزپارٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے ایک احتجاجی ریلی منعقد کی ہے جس میں بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز اقوام متحدہ کےصدر دفاتر کے سامنے بینظیر بھٹو کے قتل کی عالمی اور آزدانہ تحقیقات کے مطالبے کےسلسلےمیں پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر انتظام ایک ریلی کا انتظام کیا گیا جس میں پاکستانی سیاسی پارٹیوں کےمقامی رہنماؤں اور کارکنوں کےعلاوہ سٹی آف نیو یارک کی کونسل کے منتخب اراکین نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر اور پی پی پی کے جھنڈوں کے ساتھ پی پی پی کے نئے شریک چیئر پرسن آصف علی زرادری کی بھی تصویر اٹھائے ہوئے تھے-

نیویارک میں اقوم متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے پی پی پی کی اس ریلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر مخدوم امین فہیم نے پاکستان سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اور پاکستان کے عوام بینظير بھٹو کے قتل کی اقوام متحدہ سے آزادانہ تحقیقات کو تسلیم کریں گے کیونکہ انہیں حکومت پراعتبار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت جس نے ججوں کو قید کر رکھا ہے اس سے انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

مخدوم امین فہیم نے کہا کہ بینظیر بھٹو کواس لیے قتل کیا گيا کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی، قانون کی بالادستی، امن امان اورغریب عوام کی خوشخالی چاہتی تھی-’وہ وقت جلد آنے والا ہے جب پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوگی بشرطیکہ موجودہ حکومت انتخابات میں دھاندلیاں نہ کرے-‘

پاکستان پیپلزپارٹی کی ریلی سے سٹی آف نیویارک کی منتخب کونسل کے اراکین نے بھی خطاب کیا-

نویارک سٹی کونسل رکن ڈیوڈ یانسکی نے کہا کہ اس غم کے وقت میں امریکہ کے عوام پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

رکن ڈیوڈ یانسکی نے کہا کہ بینظیر بھٹو پاکستانی عوام کےلیے شہری آزادیوں کی تحریک میں یوں زندہ جاوید رہے گی جس طرح امریکہ کےلیے مارٹن لوتھر کنگ جونئیر ہیں-

سٹی کونسل کے خطاب کرنیوالے دیگر ارکین میں میں جان سی لو اور میتھیو یو جین شامل تھے جنہوں نے بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کے پی پی پی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ہر طرح کی مدد اور تعاون کا یقین دلایا-

پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ کے ایک پرانے کارکن ڈاکٹر شفیق نے کہا کہ وہ مشرف حکومت جو امریکی سفیر کو اعتزاز احسن سے ملنے نہیں دیتی وہ کس طرح آزادانہ انتخابات اور بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کروائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کے نیویارک کے صدر روحیل ڈار نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا مشن جہموریت اور قانون کی حمکرانی کی بحالی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ مشرف حکومت جمہوریت پسند لیڈروں اور کارکنوں کو ختم کرنے کے درپے ہے-

ریلی کے شرکاء سے پاکتسان پیپلز پارٹی نیویارک کے صدر چوہدری سرور، خالد اعوان، اعجاز فرخ، چوہدری مشتاق، بلوچستان پیپلز پارٹی کے کونسل رکن اور پنجگور کے صدر محمد علی بلوچ، اور خیبر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر جمشید نے بھی خطاب کیا-

ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیاہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل کی فوری تحقیقات کروائے۔ریلی میں کئي شرکاء رو رہے تھے۔

ادھر امریکی دارالحکومت واشنگٹن کےمشہور فراگٹ سکوئر پر کئي ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے موم بتیاں جلا کر اور پھو ل رکھ کر پاکستان کی رہنما اور سابق وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا-

وجل کے شرکاء کا یہ ہجوم ایک لمبی قطار کی صورت وائٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہوا۔ اس موقع پر وجل کارکن کرس وان ہولین کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’پاکستان کے بہادر عوام بہت ہی مشکل گھڑی سے گذر رہے ہیں اور اسوقت ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔جب پاکسانی عوام جمہوریت کےلیے کوشاں ہیں-

دوسری طرف پیر سے اراکین کانگریس و سینیٹ کے کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں سے واپسی پر کانگریس کی طرف سے بینطیر بھٹو کے قتل کی مذمت اور جمہوریت کی بحالی کے سلسلے میں ایک اہم متفقہ قرارداد متوقع ہے-

اسی بارے میں
یہ ٹارگٹ کلنگ ہے: بابر اعوان
27 December, 2007 | پاکستان
2007ء کیسا رہا
27 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد