BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 March, 2008, 02:35 GMT 07:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوباما پر تبصرہ: مشیر مستعفی
باراک اوباما کا کہنا ہے کہ سیاہ فام ہونا انتخابی دوڑ میں فائدہ مند نہیں ہے
امریکہ میں صدراتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ایک مشیر نے باراک اوباما کے بارے میں ایک تبصرہ کرنے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

مشیر جیرلڈین فیرارو نے کہا تھا کہ اگر باراک اوبامہ سیاہ فام نہ ہوتے وہ وائٹ ہاؤس کی اس دوڑ میں آگے نہ ہوتے۔ فیرارو انیس سو چوراسی میں نائب صدر کےعہدے کی امیدوار بھی تھیں اور آج کل ہیلری کلنٹن کے لیے ایک مالیاتی کمیٹی میں اعزازی طور پر کام کر رہی تھیں۔

اس سے قبل انہوں نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ باراک اوباما کے کیمپ نے ان کے جملے کو نسل پرستی کا رنگ پہنا دیا ہے۔

خود باراک اوبامہ نے اس خیال کو مسترد کر دیا تھا کہ ان کا سیاہ فام ہونا کسی بھی طرح الیکشن میں فائدہ مند ہے۔

ہیلری کلنٹن نے اپنے آپ کو ان تبصروں سے پرے رکھا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت زیادہ شدت اختیار کر گیا جب منگل کو مِسی سِپی میں ووٹنگ ہو رہی تھی۔ باراک اوبامہ نے اس مقابلے میں ہیلری کلنٹن پر واضح برتری حاصل کر لی تھی۔

بدھ کو کلنٹن کیمپ کی طرف سے یہ تصدیق کی گئی کہ فیرارو اپنے اعزازی عہدے سے علیحدہ ہو گئی ہیں۔

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب فیرارو نے کیلیفورنیا کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بظاہر اس طرح کی بات کی کہ باراک اوباما کی کامیابی میں ان کی نسل کو دخل ہے۔ فیرارو کے حوالے سے کہا گیا کہ ’اگر باراک اوبامہ سفید فام ہوتے تو اس طرح کی (بہتر) پوزیشن میں نہ ہوتے۔‘

لیکن فیرارو نے ٹی وی شوز میں یہ کہا کہ ان کی بات کی تشریح علط انداز میں کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ ہر طرح کے امتیاز کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ ان کے پہلے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نشر کیا گیا ہے اور اوبامہ کیمپ نے انہیں نسل پرستی کا لباس پہنا دیا ہے۔

اسی بارے میں
اوبامہ کی مشیر مستعفی
08 March, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد