’سپر ٹیوز ڈے‘ میں ووٹنگ شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے سب سے اہم دن ’سُپر ٹیوز ڈے’ میں امریکی ووٹرز چوبیس ریاستوں میں ووٹ ڈال کر صدارتی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ اس ووٹ میں یہ فیصلہ ہوگا کہ کون سا امیدوار اس سال نومبر میں صدارتی انتخابات لڑے گا۔ ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار کا فیصلہ منگل کو ہو جائے گا۔ ریپبلکن صدارتی امیدوار جان میک کین کو اپنے حریف مِٹ رومنی پر برتری حاصل ہے لیکن ڈیموکریٹ جماعت کے امیدوار ہلری کلنٹن اور برک اوباما کے درمیان بہت سخت مقابلہ ہے اور شاید منگل کو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ نہ ہو سکے۔ دونوں جماعتوں کے امیدوار انتخابی مہم میں مصروف تھے۔ ڈیموکریٹ کے امیدوار تین ریاستوں میں جبکہ ریپبلکن دو جماعتوں میں مصروف تھے۔ لیکن بقیہ اُنیس ریاستیں، جو کہ امریکہ کی آدھی آبادی ہیں، میں دونوں جماعتیں مہم چلا رہی ہیں۔ بی بی سی کے جیمز کوماراسامی کا کہنا ہے کہ بہت بڑی انتخابی مہم اچانک چند امیدواروں پر مرکوز ہو گئی ہے۔ دونوں جماعتوں کے امیدواروں کی مہم ان چوبیس نہایت اہم ریاستوں پر مرکوز ہو گئی ہے۔
جیمز کا کہنا ہے کہ ریپبلکن کے لیے یہ فیصلہ کن دن ہو گا۔ نو بڑی ریاستوں میں جن میں نیو یارک اور نیو جرسی شامل ہیں جیتنے والا امیدوار ہی نومبر میں صدارتی امیدوار ہو گا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی ٹی وی چینل کے سروے کے مطابق مکین کو رومنی پر دو گنا برتری حاصل ہے۔ رائٹرز، سی سپین اور زوگبی کے سروے کے مطابق بھی مکین کو رومنی پر برتری حاصل ہے۔ ڈیموکریٹ جماعت کی ہلری کو اوباما کو ’سُپر ٹیوزڈے‘ میں آگے نکلنے سے روکنے میں دشواری ہو رہی ہے اور یہ انتخابی مہم کا نقشہ بدل سکتی ہے۔ ہلری نے ہال مارک ٹی وی چینل پر گھنٹے خرید کر ایک پروگرام کی میزبانی کی۔ یہ پروگرام ٹاؤن ہال میں ایک میٹنگ پر مشتمل تھا جس میں انہوں نے دور دراز علاقوں سے لوگوں کے سوالات کے جواب دیے۔ دوسری جانب اوباما نے اپنی مہم سینیٹر ایڈورڈ کینیڈی کے ساتھ کی۔ ان کی کوشش تھی کہ ان کے اور ہلری کے درمیان پوائنٹس کا جو فرق ہے اسے کم کیا جا سکے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||