ہیلری اوہایو، ٹیکساس میں فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ریاست اوہایو، ٹیکساس اور روہوڈ آئیلنڈ میں اپنے حریف باراک اوبامہ کو شکست دے دی ہے جبکہ ریاست ورماؤنٹ میں باراک اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی ہے۔ رہوڈ آئیلنڈ میں ہیلری کلنٹن نے فتخ حاصل کر کے باراک اوبامہ کی مسلسل بارہ فتوحات کا سلسلہ ختم کر دیا۔ اوہایو کے شہر کولمبس میں ہیلری نے کہا کہ وہ صدارتی دوڑ میں اوباما کے ساتھ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ ’کہا جاتا ہے کہ اوہایو کی طرز پر امریکہ چلتا ہے۔ اس لیے امریکہ اور یہ مہم ابھی جاری ہے اور جاری رہے گی۔‘ دوسری طرف ٹیکساس میں اوباما نے ہیلری کو مبارباد دی لیکن کہا کہ ان کو ابھی بھی ہیلری پر فوقیت حاصل ہے۔ نتائج کے اعلان سے قبل اوباما نے مکین کی عراق پر پالیسیوں کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر بش کی عراق پالیسی کو جاری رکھیں گے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق اوباما کو ابھی بھی ہیلری پر فوقیت حاصل ہے۔
ادھر ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار جان مکین مندوبین کی مطلوبہ تعداد حاصل کر کے پارٹی کے امیدوار نامزد ہوگئے ہیں اور ان کے حریف مائیک ہکابی نے صدراتی دوڑ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدارتی امیدواروں کی اس دوڑ میں ساری توجہ ڈیموکریٹ امیدواروں، ہیلری کلنٹن اور باراک اوبامہ پر مرکوز ہے۔مبصرین کا کہنا تھا کہ اگر ٹیکساس اور اوہایو میں ہیلری کلنٹن کو شکست ہو جاتی تو ان پر دباؤ بڑھ جاتا کہ وہ صدارتی امیدواروں کی دوڑ سے دستبرادار ہو جائیں۔ باراک اوبامہ گیارہ ریاستوں میں ہونے والے پرائمری ووٹنگ میں مسلسل ہیلری کلنٹن کو شکست دے چکے ہیں لیکن مندوبین کی تعداد باراک اوبامہ کو ہیلری کلنٹن پر صرف ایک سو نو مندوبین کی برتری حاصل ہے۔ ڈیموکریٹ امیدوار کو پارٹی امیدوار بننے کے لیے دوہزار پچیس مندوبین کی ضرورت ہے جبکہ باراک اوبامہ کے مندوبین کی تعداد تیرہ سو پچاسی ہے جبکہ ہیلری کلنٹن کے منتخب مندوبین کی تعداد بارہ سو چھہتر ہے ۔ براہ راست منتخب ہونے والے مندوبین کے علاوہ سپر مندوب بھی ہوتے ہیں جن کی اکثریت پارٹی کے منتخب نمائندوں پر مشتمل ہے۔ | اسی بارے میں اوبامہ کی پوزیشن مزید مضبوط20 February, 2008 | آس پاس ہیلری کلنٹن کو ایک اور شکست13 February, 2008 | آس پاس کلنٹن، اوبامہ: الفاظ کی جنگ جاری22 February, 2008 | آس پاس اوبامہ مزید تین ریاستوں میں فاتح10 February, 2008 | آس پاس امریکی اقتصادی پیکج پر معاہدہ25 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||