BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 August, 2008, 23:49 GMT 04:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوباما صدارت کے لیے تیار ہیں: کلنٹن
امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے براک اوباما کی بطور صدارتی امیدوار بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما اس منصب کے اہل ہیں۔

اس سے قبل امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی نے براک اوباما کو وائٹ ہاؤس کے لیے با ضابطہ امیدوار نامزد کیا۔ اوباما پہلے افریقی امریکی ہیں جنہیں کسی بڑی پارٹی نے صدارتی منصب کے لیے نامزد کیا ہے۔

بل کلنٹن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ براک اوباما امریکہ کے نئے صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ براک اوباما نے اپنے ساتھ جو بائیڈن کو بطور نائب صدر امیدوار رکھ کر بہت اچھا انتخاب کیا ہے ۔

کنوینشن کے دوران ہیلری کلنٹن نے براک اوباما کی نامزدگی کے لیے ایک کے بعد ایک ریاست سے ملنے والی منظوری کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا ’آئیں ابھی بیک آواز یہ کہیں کہ براک اوباما ہمارے امیدوار ہیں۔‘

گزشتہ روز ہیلری کلنٹن نے ڈیموکریٹ پارٹی سے کہا تھا کہ وہ آئندہ صدارتی امیداوار کے طور پر براک اوباما کے لیے متحد ہوجائے۔

پارٹی کے نامزدگی کے کنوینشن میں خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا ’ہم یہ انتخاب ریپبلیکن پارٹی کے ہاتھوں شکست کھانے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔‘

’خواہ آپ نے گزشتہ دنوں میں مجھے ووٹ دیا یا براک کو ووٹ دیا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایک جماعت کی حیثیت میں ایک مقصد کے ساتھ متحد ہو جائیں۔

براک اوباما نے پرائمری انتخابات میں ہیلری کلنٹن کو ہرا دیا تھا جس کے بعد ہیلری نے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی مہم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اس سے قبل ورجنیا کے سابق گورنر مارک وارنر نے کہا کہ امریکہ کو ایسے صدر کی ضرورت ہے جو آج کی دنیا کو سمجھتا ہو، اس مستقبل سے واقف ہو جو امریکی چاہتے ہیں اور ان تبدیلوں سے ہم آہنگ ہو جو امریکیوں کی ضرورت ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اب بھی ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک اکثریت ہے جنہوں نے گزشتہ مہینوں میں ہیلری کو ووٹ دیا اور اب یہ کہتے ہیں کہ وہ براک کی بجائے ان کے مخالف مکین کو ووٹ دینا پسند کریں گے۔

امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے اکابرین نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے پہلے افریقی امریکی امیدوار باراک اوباما کو رسمی طور پر نامزد کر رہے ہیں۔

وہائٹ ہاؤس کے مکین
بیرونی دنیا کیوں اوباما کے ساتھ ہے؟
فائل فوٹوکینیڈی کی بیماری
امریکہ کی انتخابی مہم متاثر ہوسکتی ہے
براک اوبامااوباما کون ہیں؟
’پہلے ممکنہ ڈیموکریٹ سیاہ فام امیدوار‘
ہیلریاوباما کی ’نائب‘
ہیلری اپنا فیصلہ سنیچر کو سنائیں گی
براک اوبامااوباما کی معذرت
خاتون صحافی کو ’سویٹی‘ کہنے ہر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد