ہیلری، باراک اوبامہ کی حمایت پر تیار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کی سینیٹر ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے ذرائع کے مطابق وہ صدارتی نامزدگی کے لیے اپنے مدمقابل سینیٹر باراک اوباما کی حمایت کا اعلان کریں گی۔ وہ یہ اعلان جمعہ کو کرنے والی تھیں تاہم اب وہ ایک روز بعد یعنی سنیچر کو واشنگٹن میں پارٹی کی ایک تقریب میں یہ اعلان کریں گی۔ منگل کو آخری پرائمری ووٹنگ کے بعد سینیٹر اوباما نے پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے درکار مندوبین جیت کر اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا تھا تاہم سینیٹر ہیلری کلنٹن نے شکست تسلیم نہیں کی تھی اور اپنی تقریر میں انہوں نے دستبردار ہونے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ہیلری کلنٹن نے اس اعلان میں تاخیر اس لیے کی تاکہ وہ نائب صدر کے لیے امیدوار بننے کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر سکیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے نائب صدر کے امیدوار کی تقرری کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں مقتول صدر جان ایف کینیڈی کی بیٹی کیرولائن کینیڈی، سابق اٹارنی جنرل ایِرک ہولڈر اور جِم جانسن شامل ہیں۔ اوباما کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی ان کو نائب صدارت کے امیدوار کو چننے کے معاملے میں مشورہ دے گی لیکن حتمی فیصلہ ان کا ہی ہوگا۔ پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے لیے دو ہزار ایک سو اٹھارہ مندوبین کی حمایت درکار تھی اور منگل کو سینیٹر اوباما نے دو ہزار ایک سو چون مندوبین کی حمایت حاصل کر لی تھی۔ سینیٹر کلنٹن کے پاس ایک ہزار نو سو انیس مندوبین کی حمایت حاصل ہے۔ | اسی بارے میں اوبامانےاپنی کامیابی کا اعلان کر دیا04 June, 2008 | آس پاس اسرائیلی سلامتی ’مقدس‘ ہے: اوباما04 June, 2008 | آس پاس نہیں ابھی نہیں: ہیلری کلنٹن03 June, 2008 | آس پاس ہلری کلنٹن کی مہم کوایک اور دھچکا01 June, 2008 | آس پاس امریکہ:ڈیموکریٹک پارٹی کا اہم اجلاس31 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||