نہیں ابھی نہیں: ہیلری کلنٹن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی میں صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم سے وابستہ افراد نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ مسز کلنٹن صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے باہر ہو رہی ہیں۔ مسز کلنٹن کے کیمپ کی طرف سے یہ تردید امریکی میڈیا میں ان رپورٹس کے بعد آئی جن میں کہا گیا تھا کہ منگل کو ہیلری کلنٹن باراک اوباما کی برتری اور اپنی ہار کا اعلان کر دیں گی۔ ادھر ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی کے لیے جاری انتخابات کے آخری مرحلے میں منگل کو دو ریاستوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اب جبکہ ساوتھ ڈیکوٹا اور مونٹانا میں انتخابات ہونا باقی رہے گئے ہیں سیاہ فام امیدوار باراک اوباما کے بارے میں عام خیال یہی ہے کہ وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے صداراتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے جاری دوڑ میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ امریکہ میں کسی بڑی سیاسی جماعت کی طرف سے کوئی سیاہ فام صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے۔ سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں کہ باراک اوباما کی مدِ مقابل سینیٹر ہیلری کلنٹن اس دوڑ سے اب دستبردار ہونے والی ہیں۔ باراک اوباما نے ڈیموکریٹ پارٹی کے مندوبین کی اکثریت کی حمایت حاصل کر لی ہے اور اب صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنا ان کی دسترس میں دکھائی دیتی ہے۔ باراک اوباما کی نظر اب اکتوbر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریوں پر لگی ہیں۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے باراک اوباما کو اب صرف چالیس مندوبین کے ووٹ اور حاصل کرنا ہیں۔ انہیں کم از کم دو ہزار دو سو اٹھارہ مندوبین کے ووٹ حاصل کرنا تھے۔ ساوتھ ڈیکوٹا اور مونتانا میں صرف اکتیس مندوبین نے ووٹ ڈالنا ہے۔ صدارتی امیدوار کی اس دوڑ کا فیصلہ ڈیموکریٹ پارٹی کے کنونش میں ہوگا جہاں ’سپر ڈیلیگیٹ‘ یا خاص مندوبین نے اپنی رائے کا اظہار کرنا ہے۔ شمالی امریکہ میں بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کے مطابق اصل ڈرامہ منگل کے بعد شروع ہو گا۔ باراک اوباما کو توقع ہے کہ منگل کے انتخابات کے بعد خاص مندوب کی طرف سے ان کی حمایت کے اعلانات آنا شروع ہو جائیں گے۔ اگر خاص مندوب کی طرف سے ان اعلانات کی بھر مار ہو گئی تو چند گھنٹوں ہی میں سینیٹر کلنٹن اپنی دستبرداری کا اعلان کرنے پر مجبور ہو سکتی ہیں۔ باراک اوباما کو سوموار کو کئی خاص مندوب کی حمایت حاصل ہو گئی تھی اور منگل کو ساوتھ کیرولاینہ کے سرکردہ نمائندے جم کلیبرن جو کہ بڑے اثرورسوخ والے افریقی امریکی سیاست دان بھی باراک اوباما کی حمایت کا اعلان کرنے والے ہیں۔ سینیٹر کلنٹن کے سٹاف کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس دوڑ سے دستبردار نہیں ہوں لیکن غالب امکان یہی ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخری تک اس دوڑ سے باہر ہو جائیں گی۔ اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنی مہم چلانے والے عملے کو اخراجات کا حساب جمع کرانے کو کہہ دیا ہے۔ | اسی بارے میں میکین کے لیے بش کی حمایت05 March, 2008 | آس پاس جیت جان مکین کی ہوگی: صدر بش06 March, 2008 | آس پاس مسز کلنٹن کے اہم ساتھی مستعٰفی07 April, 2008 | آس پاس باراک اوبامہ کی آریگن میں جیت21 May, 2008 | آس پاس نامزدگی کی جنگ جیتوں گا: اوبامہ30 May, 2008 | آس پاس امریکہ:ڈیموکریٹک پارٹی کا اہم اجلاس31 May, 2008 | آس پاس ہلری کلنٹن کی مہم کوایک اور دھچکا01 June, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||