باراک اوبامہ کی آریگن میں جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینیٹر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنا اب ان کی پہنچ میں ہے۔ سینیٹر اوبامہ کو ڈیموکریٹ پارٹی کے اب تک ہونے والے پرائمری انتخابات میں سبقت حاصل کرنا ہے لیکن ابھی انہیں کل مندوبین کی اکثریت کی حمایت حاصل کرنا باقی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے ریاست اوریگن میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں باراک اوبامہ کی کامیابی کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم ہیلری کلنٹن نے امریکہ کی ریاست کینٹکی میں واضح برتری سے جیت کے بعد اس دوڑ میں شامل رہنے کا عزم کیا ہے۔ باراک اوبامہ نے اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئیوا میں اکثریت حاصل کرکے واپس آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے حمائتیوں سے کہا کہ ’آپ نے مجھے ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی جتنے کے قریب پہنچا دیا ہے۔‘ انہوں نے اپنی مد مقابل سینیٹر کلنٹن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مفروضوں کو غلط ثابت کیا ہے اور امریکہ کو تبدیل کر دیا ہے جہاں ’آپ کی اور میری بیٹیاں جوان ہوں گی۔‘ بی بی سی کے نامہ نگار جیمی کماراسوامی نے جو اس موقع پر مجمع میں موجود تھے کہ یہ ایک بے کیف سی تقریر تھی جس میں بہت سے گھسے پٹے ہوئے جملے شامل تھے۔ کینٹکی میں اپنی فتح پر ہیلری کلنٹن نے کہا کہ وہ انتخابی جنگ جاری رکھیں گی جب تک کوئی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہیں کر لیتا ہے۔ | اسی بارے میں شمالی کیرولائنا میں اوبامہ کی جیت07 May, 2008 | آس پاس رنگ و نسل کی سیاست10 May, 2008 | آس پاس اوباما نے صحافی سے معافی مانگ لی15 May, 2008 | پاکستان اوباما فتح کے قریب تر20 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||