اوباما فتح کے قریب تر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینٹکی اور اوریگن میں ووٹنگ کے ساتھ صدارتی امیدوار برک اوباما توقع کر رہے ہیں کہ وہ ڈیموکریٹ جماعت کے امیدوار کی نامزدگی حاصل کر لیں گے۔ سینیٹر اوباما کی اوریگن میں جبکہ ہلری کلنٹن کی کینٹکی میں فتح متوقع ہے۔ اوباما کو زیادہ مندوبین کی حمایت حاصل ہے جو ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں جماعت کے امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔ میڈیا کے مطابق ہلری اب اوباما کا مقابلہ نہیں کر سکتیں کیونکہ اب بہت کم مندوبین باقی رہ گئے ہیں اور ہلری کے لیے بظاہر مندوبین کی ضروری حمایت حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔ ہلری کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کی دوڑ ختم نہیں ہوئی تاہم اوباما متفق نہیں ہیں۔ اوباما کو سینیئر سپر مندوبین کے حوالے سے بھی برتری حاصل ہے۔ منگل کو ہونے والی ووٹنگ اوباما کو مندوبین کی وہ تعداد نہیں دے سکےگی جو کہ امیدوار نامزد ہونے کے لیے درکار ہے۔ تاہم سپر مندوبین ان کی حمایت کر سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی نامزدگی ہو سکتی ہے۔ ہلری نے کینٹکی میں اپنی مہم پر زور دیا ہے جہاں ان کو اوباما پر برتری حاصل ہے۔ ہلری نے کہا ’یہ دوڑ ختم ہونے کے آس پاس بھی نہیں ہے۔’ انہوں نے کہا کہ اوباما قبل از وقت فتح کا اعلان کر رہے ہیں‘۔ دوسری طرف اوباما اوہائیو میں آج اس وقت خطاب کر رہے ہیں جب پرائمری میں ووٹنگ کے نتائج نہیں آئے ہوں گے۔ تاہم بی بی سی کے جسٹن ویب کا کہنا ہے کہ یہ خطاب تاثر دے گا کہ صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ ختم ہو گئی ہے۔ | اسی بارے میں اوباما نے صحافی سے معافی مانگ لی15 May, 2008 | پاکستان ابھی لڑوں گی: ہیلری کلنٹن07 May, 2008 | آس پاس ہلری کی ایران کو دھمکی22 April, 2008 | آس پاس باراک اوباما کی نئی مشکل19 March, 2008 | آس پاس ہیلری اوہایو، ٹیکساس میں فاتح05 March, 2008 | آس پاس اوباما اور ہیلری: تصویر پر الزامات26 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||