ہلری کی ایران کو دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے اہم مرحلے پینسلوینیا پرائمری کے موقع پر ہلری کلنٹن نے ایران کو متنبہ کیا ہے۔ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر جوہری حملہ کیا تو امریکہ ایران پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دے گا۔ ٹی وی چینل اے بی سی کو انٹرویو دیے گئے انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ایران اسرائیل پر حملہ کر دے تو ان کا ردِ عمل کیا ہو گا، تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میں صدر ہوں گی تو ہم ایران پر حملہ کر دیں گے۔ ہم ان کو نیست و نابود کر دیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ کہنا ایک بری بات ہے لیکن ایران کو چلانے والوں کو اس بات کو سمجھنا چاہیئے۔ ’ہو سکتا ہے کہ وہ اسی سے ایسی ناعاقبت اندیش، احمقانہ اور المناک حرکت سے باز رہیں۔‘ ان کے مقابلے میں براک اوبامہ نے کہا کہ ایران کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اگر امریکہ کے اتحادی پر حملہ کیا تو ہم طاقتور حملہ کریں گے۔‘ گزشتہ کئی ہفتوں سے ہلری کلنٹن امور خارجہ سے متعلق اس نوعیت کے بیانات دیتی آرہی ہیں۔ بظاہر ان کا مقصد ان کی صدارتی دوڑ میں عوامی حمایت بڑھانا ہے کیونکہ ڈیلیگیٹ کاؤنٹ میں وہ اپنے حریف امیدوار براک اوباما سے پیچھے ہیں۔ پینسلوینیا میں وہ انتخابی جائزوں میں آگے ہیں تاہم مبصرین کے مطابق ان کی امیدوں کا انحصار ایک بڑی کامیابی پر ہے۔ پینسلوینیا آخری بڑی ریاست ہے جس میں پرائمری ہو رہی ہے۔ | اسی بارے میں کیا نامزدگی کا فیصلہ اگست تک ہی ہوگا؟13 March, 2008 | آس پاس ہیلری یا اوبامہ، اہم معرکے کی تیاریاں 22 April, 2008 | آس پاس کلنٹن، اوبامہ: الفاظ کی جنگ جاری22 February, 2008 | آس پاس اوبامہ کی پوزیشن مزید مضبوط20 February, 2008 | آس پاس ’سپر ٹیوز ڈے‘ میں ووٹنگ شروع05 February, 2008 | آس پاس جنوبی کیرولائنا میں اوبامہ فاتح27 January, 2008 | آس پاس فضائی میزبان ہلری کلنٹن18 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||