ہیلری یا اوبامہ، اہم معرکے کی تیاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ہلری کلنٹن اور باراک حسین اوبامہ پینیسلوینیا کے پرائمری انتخابات کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔ دونوں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کو منفی سطح پر لے گئے ہیں۔ ہلری کلنٹن نے باراک اوبامہ پرالزام لگایا کہ وہ ریپبلیکن امیدوار جان مکین کا راستہ ہموار کر رہے ہیں۔ ہلری کلنٹن کو صدارتی امیدوار کی دوڑ میں رہنے کےپینیسلوینیا کی پرائمری میں بڑے مارجن سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔ انتخِابی جائزوں کے مطابق پینیسلوینیا میں ہلری کلنٹن کو باراک اوبامہ پر معمولی برتری حاصل ہے لیکن مبصرین کے مطابق ہلری کلنٹن کی برتری معمولی ہے اور اسے صدارتی امیدوار بننے کے لیے پینیسلوینیا میں کم از کم ساٹھ فیصد مندوبین حاصل کرنے ضروری ہیں۔ ڈیموکریٹس نے پینیسلوینیا میں ایک سو اٹھاون مندوب کومنتخب کرنا ہے۔ باراک اوبامہ نے کہا کہ وہ پینسلوینیا میں جیت کی پیشگوئی نہیں کر رہے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک انتہائی دلچسپ مقابلہ ہو گا۔ ڈیموکریٹ امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ مبصرین کے اندارزوں کے برعکس انتہائی دلچسپ رہی ہے اور پینسلوینیا کے نتائج اس مہم کو ختم نہیں کر سکیں گے اور پارٹی کے امیدوار کا فیصلہ اگست میں غیر منتخب مندوبین کے ہاتھوں ہو گا۔ | اسی بارے میں ’خدا کی مرضی پر عمل کریں گے‘14 April, 2008 | آس پاس ’انتخابی دوڑ سے ہٹنے کا ارادہ نہیں‘30 March, 2008 | آس پاس ہلیری کلنٹن کی غلط بیانی افشا26 March, 2008 | آس پاس اوبامہ کو نائب صدرات کی پیشکش06 March, 2008 | آس پاس جیت جان مکین کی ہوگی: صدر بش06 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||