BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 March, 2008, 08:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’انتخابی دوڑ سے ہٹنے کا ارادہ نہیں‘
 ہلری
ہلری کلنٹن کو 1499 ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف باراک اوبامہ کے حامیوں کی اس اپیل کو مسترد کر دیا ہے جس میں ان سے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کو کہا گیا تھا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک اہم سینیٹر اور اوبامہ کے حامی پیٹرک لیہائے نے کہا تھا کہ ہلیری انتخابی دوڑ میں شامل ہو کر رپبلکن پارٹی کی مدد کر رہی ہیں۔ تاہم محترمہ کلنٹن نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ انتخابی دوڑ سے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔

باراک اوبامہ نے بھی خود کو سینٹر لیہائے کے بیان سے دور رکھتے ہوئے کہا ہے کہ’میرے خیال میں محترمہ کلنٹن جب تک چاہے اس دوڑ میں شامل رہ سکتی ہیں۔ جب تک ان کے حمایتی انہیں حمایت فراہم کرتے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں انہیں مقابلے میں رہنا چاہیے اور ان کے حامیوں کو حمایت فراہم کرنا چاہیے‘۔

ہلیری اور اوبامہ کے درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے لیے کانٹے کی ٹکر چل رہی ہے۔ حالیہ رائے شماری کے مطابق 22 اپریل کو پینسلوینیا میں ہونے والے اگلے اہم پرائمری انتخاب میں وہ اپنے حریف اوبامہ سے دس پوائنٹس سے زیادہ سے آگے ہیں۔

ہلیری کی حمایت میں ان کی بیٹی چیلسی بھی میدان میں اتر آئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی ماں ان کے والد بل کلنٹن سے بہتر صدر بنيں گی۔چیلسی نے بغیر کسی وجوہات بتائے کہا’ ہاں میرے خیال ميں وہ ایک بہتر صدر ہوں گی‘۔

باراک اوبامہ نے اپنے آپ کو سینٹر لیہائے کے بیان سے دور رکھا ہے

وہیں بل کلنٹن کا کہنا ہے کہ جو بھی ان کی اہلیہ سے انتخابی دوڑ سے ہٹنے کی بات کر رہا ہے اسے’ تحمل سے کام لینا چاہیے‘۔ انہوں نے مزید کہا ’ میں جہاں بھی جاتا ہوں لوگ مجھ سے یہی کہتے ہيں کہ انہیں دوڑ سے ہٹنے نہ دیے گا اور واشنگٹن کے لوگوں کی بات سننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘۔

جمعہ کو ڈیموکریٹک سنیٹر لیہائے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا’محترمہ کلنٹن کو پورا حق ہے لیکن ان کے پاس کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ جب تک چاہيں انتخابی دوڑ میں شامل رہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی دلیل دی ہے کہ ہلیری کے پاس امیدوار بننے کے لیے بہت کم مواقع ہیں۔

فی الوقت باراک اوبامہ کو 1623 نمائندگان کی حمایت حاصل ہے جبکہ کلنٹن کے پاس 1499 نمائندے ہیں۔صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار بننے کےلیے 2024 ڈیلیگیٹس کی حمایت ضروری ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں کی اس تلخ لڑائی کے سبب ڈیموکریٹک پارٹی اپنی حریف رپپبلکن پارٹی کے امیدوار جان مکین کے سامنے امیدوار کھڑا کرنے کا موقع گنوا سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد