باراک اوباما کی ایک اور کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں صدارتی انتخاب سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے نامزدگی کی دوڑ میں ریاست مِسی سِپی میں باراک اوباما نے ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی ہے۔ باراک اوبامہ کو ریاست کے افریقی امریکن ووٹروں کی بہت بڑی تعداد نے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔ ریاست مِسی سِپی میں کل تینتیس مندوبین ہیں جو اگست میں ہونے والے کنوینشن میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کا حتمی فیصلہ کریں گے۔ دریں اثناء سینیٹر جان میکین جو پہلے ہی حکمراں ریپبلیکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، فنڈ جمع کرنے کی ملک گیر مہم میں مصروف ہیں۔
اپنی متوقع کامیابی پر شکاگو میں سی این این سے بات کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا یہ کہ مِسی سِپی کے ووٹروں کی طرف سے زبردست حمایت ہے۔ جب ان سے ہیلری کلنٹن کے کیمپ کے ساتھ بظاہر خراب ہوتے تعلقات کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو باراک اوباما نے کہ وہ سمجھ بوجھ کے ساتھ نامزدگی حاصل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ ’میں نے ہمیشہ احتیاط کے ساتھ یہ کہا ہے کہ سینٹر کلنٹن بہت با صلاحیت شخصیت ہیں اور اگر وہ نامزدگی کا یہ ملک گیر مقابلہ جیت گئیں تو ظاہر ہیں میں ان کی حمایت کروں گا‘۔ تاہم ان کا کہنا تھا: ’مجھے یقین نہیں کہ دوسرے کیمپ (ہیلری کلنٹن کیمپ) کی طرف سے بھی یہی انداز اپنایا جا رہا ہے۔‘ باراک حسین اوباما نے کہا کہ ہیلری کلنٹن کا یا خود ان کا نائب صدر کے عہدے پر نامزدگی کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ اس سے پہلے وہ ہیلری کلنٹن کی اس پیشکش کو ٹھکرا چکے ہیں کہ باراک اوباما، ہیلری کے نائب کے طور پر انتخاب لڑیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق رائے عامہ کے جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ ریاست مِسی سِپی میں ہر دس سیاہ فام ووٹروں میں سے نو نے باراک اوباما کو ووٹ ڈالا ہے۔ اس ریاست میں ہیلری کلنٹن کو سفید فام ووٹروں کی دو تہائی اکثریت نے ووٹ ڈالا۔ | اسی بارے میں اوبامہ کی مشیر مستعفی08 March, 2008 | آس پاس اوبامہ کو نائب صدرات کی پیشکش06 March, 2008 | آس پاس ہیلری اوہایو، ٹیکساس میں فاتح05 March, 2008 | آس پاس اوباما،ہلیری کی ایک اور’جھڑپ‘27 February, 2008 | آس پاس کلنٹن، اوبامہ: الفاظ کی جنگ جاری22 February, 2008 | آس پاس اوبامہ کی پوزیشن مزید مضبوط20 February, 2008 | آس پاس باراک حسین اوبامہ کی ایک اور فتح11 February, 2008 | آس پاس ’سپر ٹیوز ڈے‘ میں ووٹنگ شروع05 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||