BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 March, 2008, 05:00 GMT 10:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیت جان مکین کی ہوگی: صدر بش
مجھے امید ہے جارج میری انتخابی مہم میں حصہ لیں گے: جان مکین
امریکی صدر جارج بش نومبر میں صدارتی انتخاب کے لیے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار جان مکین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نومبر انتخابات میں فتخ جان مکین کی ہو گی۔
اکہتر سالہ جان مکین دوپہر کے کھانے پر وائٹ ہاٰؤس پہنچے جہاں ان کے سابقہ حریف جارج بش نے ان کا استقبال کیا۔
جان مکین کو جب کہا گیا کہ کیا نامقبول جارج بش کی حمایت ان کے خطرناک نہیں ہو گی تو ریپبلیکن امیدوار نے کہا کہ وہ امریکی صدر جارج بش کو بے انتہا پسند کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اپنے مصروف شیڈول میں سے ٹائم نکال ان کی انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔
جان میکن نے کہا کہ وہ باعزت انتخابی مہم چلانے کے وعدے پر عمل پیرا رہیں گے۔
جان میکین جب وائٹ ہاؤس پہنچے تو صدر جارج بش نے ان کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان کی اہلیہ سنڈی کے رخسار پر بوسہ دیا۔
صدر بش نے کہا کہ (جان میکین) جیت جائیں گے۔
جان میکین کو ابتدا میں اپنی مہم میں کامیابیوں کا امکان کم لگتا تھا لیکن انہوں نے حیران کن طور پر اس مہم میں واپسی کا راستہ ہموار کیا۔
ڈیلاس میں اپنے حامیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا وہ امریکی عوام کے سامنے ایک باعزت اور مدلل مقدمہ پیش کریں گے تا کہ وہ انہیں ڈیموکریٹ حریف کے مقابلے میں امریکہ کا صدر منتخب کریں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد