فضائی میزبان ہلری کلنٹن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ کی امیدوار ہلری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اپنے جہاز میں کچھ لمحے کے لیے فضائی میزبان کا کردار ادا کیا ہے۔ جہاز پر سوار صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا: ’خواتین و حضرات صبح بخیر، اور آپ سب کو ’ہل فورس ون‘ پر خوش آمدید‘۔ یاد رہے کہ جس طیارے میں امریکی صدر سفر کرتے ہیں اس کو ’ائیر فورس ون‘ کہتے ہیں۔ جیسے ہی طیارہ لاس ویگاس سے نیوادا کے شہر رینو کی جانب پرواز کے لیے رن سے اڑا ہلری کلنٹن نے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے مسافروں کو اپنا تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا: ’میرا نام ہلری ہے اور مجھے آپ میں سے زیادہ دتر کی جہاز پر موجودگی سے بہت خوشی ہے‘۔ ( جہاز میں صحافی بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ ہلری کے میڈیا کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں) ’ابھی کچھ دیر میں سیٹ بیلٹ باندھنے کا اشارہ بند کر دیا جائےگا۔ تاہم حال ہی میں مجھے احساس ہوا ہے کہ کبھی کبھی جب آپکو سب سے کم توقع ہو، اسی وقت حالات اچانک خراب ہوجاتے ہیں۔ تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے سیٹ بیلٹس باندھے رکھنا ہی بہتر ہو‘۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا: اور جائزوں میں غیرمتوقع ’ڈراپ‘( کمی) کے نیتجے میں یہ جہاز نیو ہیمپشائر کی طرف موڑا جا سکتا ہے۔‘(صدارتی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں کہا جا رہا تھا کہ وہ نیو ہمپشائر ریاست میں اپنے حریف براک اوباما سےبری طرح ہار جائیں گی، لیکن نتائج ان کے حق میں گئے تھے) انہوں نے سیاسی بیان دینے کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور کہا کہ ’اگر آپ اپنے دائیں طرف دیکھیں تو آپ کو ایسے امریکہ کی تصویر نظر آئے گی جو امیروں کے لیے ٹیکسوں میں کمی اور کبھی نا ختم ہونے والی جنگ کے بوجھ تلے دبا جارہا ہے۔‘ ’اگر آپ اپنے بائیں طرف دیکھیں تو آپ کو امریکہ کا وہ متوسط طبقہ نظر آئے گا جو ملک میں بھی مضبوط ہے اور بین الاقوامی طور پر بھی اچھی ساکھ رکھتا ہے۔‘ آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ بہت شکر گزار ہیں کہ ’مسافروں نے اس طیارے کا انتخاب کیا جس کے پاس سب سے تجربہ کار امیدوار ہے‘۔ |
اسی بارے میں مشی گن میں اہم پرائمری انتخابات15 January, 2008 | آس پاس کانگرس میں برتری کس کی، فیصلہ آج07 November, 2006 | آس پاس امریکہ پولنگ کا اختتام، نتائج کا انتظار07 November, 2006 | آس پاس کانگریس میں برتری، انتخابی معرکہ قریب تر07 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||