مشی گن میں اہم پرائمری انتخابات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ریاست مشیگن میں منگل کو ہونےوالے پرائمری انتخابات ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ سینیٹر جان مک کین کو امید ہے رائے عامہ کے جائزوں میں انکی سبقت حقیقی جیت میں بدل جائے گی اور پچھلے ہفتے ریاست ہیمشائر میں کامیابی سے حاصل ہونے والی برتری مزید مستحکم ہوجائے گی۔ لیکن مشیگن کے ہی رہنے والے مٹ رومنی کے لیے ہار کا مطلب ہو گا کہ وائٹ ہاؤس ان کی دسترس سے مزید دور ہوگیا ہے۔ شیڈول میں اختلاف کے سبب مشیگن میں ڈیموکریٹس کے پرائمری انتخابات نہیں ہو رہے۔ سینیٹر جان مک کین نیشنل پول میں سب سے آگے ہیں بشمول ڈیموکریٹس کے امیدواروں کے۔ بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن ویب کے مطابق جان مک کین کا بارک اوباما اور ہیلری کلنٹن کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا۔ تاہم نیو ہیمپشائر میں فتح کے باوجود جان کو چند مزید پرائمری میں جیت چاہئے۔ اس امر میں مشیگن کی جیت بہت اہم ہے۔ جان سنہ دو ہزار میں مشیگن میں جیتے تھے لیکن اس بار اس ریاست میں رومنی کے ساتھ سخت مقابلہ ہو گا۔ رومنی نے بھاری رقم لگانے اور اچھے انتظام کے باوجود نیو ہیمپشائر اور آئیووا میں شکست کھائی۔ لیکن شائد ان کو مشیگن میں فائدہ ہو کیونکہ ان کے والد جارج انیس سو تریسٹھ سے اُنسٹھ تک اس ریاست کے گورنر رہ چکے ہیں اور رومنی کی بیوی بھی اسی ریاست ہے کی رہنے والی ہیں۔ تجزیہ نگاروں کی کہنا ہے کہ مشیگن کی کمزور معیشت ایک اہم نقطہ ہے۔ اس کی معیشت کو گاڑیوں کی صنعت میں مندی کی وجہ سے دھچکا لگا ہے اور امریکہ میں سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح مشیگن میں ہے جو کہ سات اعشاریہ چار فیصد ہے۔ رومنی نے سوموار کو ڈیٹرائٹ میں کہا کہ گاڑیوں کی صنعت میں تمام نوکریاں ختم نہیں ہونی چاہیے اور وہ ایک اس صنعت کو دوبارہ اونچائی پر لا سکتے ہیں۔ جان مک کین نے وعدہ کیا کہ صدر منتخب ہونے پر وہ نوکریاں ختم نہیں کریں گے۔ صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر مائک ہوکابی ہیں۔ دوسرے بڑے نام جن میں نیو یارک کے سابق ناظم روڈی جولیانی اور ٹینیسی سے سابق سینیٹر فریڈ ٹامپسن شامل ہیں مشیگن میں پرائمری انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔ وہ مہم کے آخری مراحل میں حصہ لیں گے۔ | اسی بارے میں ہیلری یا باراک، آج پھر اہم ووٹنگ08 January, 2008 | آس پاس ہیلری کلِنٹن، جان مکین کی فتح09 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||