BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 November, 2006, 00:02 GMT 05:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کانگریس میں برتری، انتخابی معرکہ قریب تر
امریکی ووٹر
لاکھوں امریکی ووٹر پری بلیٹ کے ذریعے ووٹ ڈال چکے ہیں۔
امریکہ میں ایوان نمائندگان کے چار سو پینتیس اور سینٹ کے ایک تہائی ارکان کے چناؤ کے لیے منگل کے روز ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔انتخابی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کو ریپبلیکن جماعت پر معمولی برتری حاصل ہے۔

انتخابی سروں کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کو برتری حاصل ہے لیکن انتخابی مہم کے آخری ایام میں صدر بش کی جماعت ریپبلیکن کی حمایت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دونوں جماعتیں انتخابی مہم کے آخری مراحل میں ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔ امریکی صدر جارج بش ریپبلیکن اور سابق صدر بل کلنٹن ڈیموکریٹ امیدواروں کی انتخابی مہم میں شریک ہیں۔

صدر بش کے دور اقتدار میں ریپبلیکن کو کانگریس پر مکمل برتری رہی ہے اور اس نے حکومت کی تقریباًً ہر پالیسی کی حمایت کی ہے۔

عموماً کانگریس کے انتخابات میں لوگوں کی دلچسپی

بل اور ہیلری کلنٹن
سابق صدر بل کلنٹن اور متوقع صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نےانتخابی مہم میں بھر پور حصہ لیا۔
صدارتی الیکشن سے کم ہوتی ہے۔ لیکن اس بار کہا جا رہا ہے کہ توقع سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے نکلیں گے۔لاکھوں ووٹر پری بلیٹ ووٹ کی سہولت کی وجہ سے اپنی رائے دہی کا حق استعمال کر چکے ہیں۔

عراق میں امریکی جنگ وسط مدتی انتخابات میں سب سے نمایاں موضوع رہی۔ڈیموکریٹ امیدواروں نے حکومت کی عراق پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر جارج بش جن کی مقبولیت کا گراف کافی گر چکا ہے ان کو کئی ریپبلیکن امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم میں اس بنا پر بلانا مناسب نہیں سمجھا کہ اس سے ان کی جیت کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔

البتہ امریکی صدر نےانتخابی مہم کے آخری ایام میں کئی ریاستوں کا دورہ کیا اور لوگوں کو ریپبلکن امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔

ڈیموکریٹس کو کانگریس میں اپنا پلڑا بھاری کرنے کے لیے ایوانِ نمائندگان میں مزید پندرہ جبکہ سینٹ میں مزید چھ نشستیں جیتنا ضروری ہے۔

امریکہ کی پچاس ریاستوں میں سے چھتیس ریاستوں میں گورنر کے عہدے کے لیے بھی مقابلہ ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد