BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 March, 2008, 12:31 GMT 17:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باراک اوباما کی نئی مشکل

باراک اوباما
پادری جیرمی رائٹ کی حمایت کے بعد اوباما پر خاصی تنقید کی جا رہی تھی
جوں جوں امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی دوڑ ایک نازک مرحلے میں داخل ہورہی ہے ویسے ویسے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے گڑے مردے بھی اکھاڑے جارہے ہیں اور ایک دوسرے کی حب الوطنی کو چیلنج بھی کیا جارھا ہے۔

ڈیموکریٹس امیدوار صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل باراک اوباما کو اپنے سابق خاندانی پادری جیرمی رائٹ کے حوالے سے حب الوطنی کی کمی کے طعنوں کا سامنا ہے۔پادری جیرمی رائٹ نے باراک اوباما کی شادی کروائی اور انکی بیٹی کو بپتسمہ دیا۔

اسکے علاوہ دو ہزار تین میں پادری رائٹ نے اپنے ایک اور وعظ میں امریکی سیاہ فاموں کی حالتِ زار کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’خدا امریکہ کو غارت کرے جس نے اپنے ہی شہریوں کو انسانیت کا درجہ نہیں دیا۔‘

 دو ہزار تین میں پادری رائٹ نے اپنے ایک اور وعظ میں امریکی سیاہ فاموں کی حالتِ زار کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’خدا امریکہ کو غارت کرے جس نے اپنے ہی شہریوں کو انسانیت کا درجہ نہیں دیا۔‘

ناقدین کہتے ہیں کہ اگر باراک اوباما کے خاندانی پادری کے یہ خیالات ہیں تو خود باراک اوباما کس قدر محبِ وطن ہیں یہ بتانے کے لیے مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔

تاہم باراک اوباما کا کہنا ہے کہ نہ تو وہ اس وعظ میں شریک تھے جس میں پادری جیرمی رائٹ نے یہ ریمارکس دیےاور نہ ہی وہ ان کے سیاسی خیالات کو کوئی اہمیت دیتے ہیں۔بلکہ پادری جیرمی رائٹ سے انکا تعلق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی حد تک رہا ہے۔

بارک اوباما کو بائیس مارچ کو ریاست پنسلوانیا کی پرائمری میں ہیلری کلنٹن سے سخت چیلنج کا سامنا ہےاور جب سے ان کے خلاف پادری جیرمی رائٹ کے متنازعہ بیان کی آڑ میں نسلی تعصب اور غیر حب الوطنی کا پروپیگنڈہ شروع ہوا ہے، باراک اوباما نے اس کے توڑ کے لیے اپنے حامیوں سے خطاب کا بنیادی موضوع امریکن ازم اور حب الوطنی کو بنا لیا ہے۔اور اب سٹیج کے پس منظر میں بارک اوباما کے حق میں بینرز آویزاں نہیں کئے جا رہے بلکہ پورا پس منظر امریکی قومی پرچموں پر مشتمل ہوتا ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ باراک اوباما کی جانب سے نسلی رواداری ، حب الوطنی اور سب سے پہلے امریکہ کا پیغام، باقی رہ جانے والی پرائمریوں میں ان کے کام آتا ہے یا نہیں۔

بااراک اور جیریمی
پادری جیرمی رائٹ نے باراک اوباما کی شادی کروائی اور انکی بیٹی کو بپتسمہ دیا

اس وقت جبکہ امریکی صدارتی امیدوار نے نسلی تفریق کے حوالے سے معاملات پر بات کرنا مناسب سمجھا ہے تو دوسری طرف امریکی عوام اس حساس معاملے پر اپنی آراء اپنی ذات تک ہی محدود رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور کم از کم مجھے ریکارڈ کروانے میں تو بالکل دلچسپی نہیں رکھتے۔

ایک خاتون نے کہا کہ ’مجھے یقین تھا کہ میں اوباما کے حق میں ہی ووٹ ڈالوں گی لیکن ان کی تقریر نے مجھے دوبارہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔‘

کچھ لوگ اوباما کی اس وضاحت سے متفق تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اپنے پادری سے لاتعلقی ظاہر کرنےکا یہ اقدام سیاسی طور پر درست ہے۔

جیرمی رائٹ کے بیان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تنازعے کے بارے میں چاہے لوگوں کی رائے کچھ بھی ہو لیکن باراک اوباما کو ایک نہ ایک دن اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا ہی تھا کیونکہ امریکی قوم کو متحد کرنے کے ان کے دعویٰ پر حالیہ دنوں میں جیرمی کی حمایت کے بعد خاصی تنقید کی جا رہی تھی۔

ایلی نوئے کےسینیٹر پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ اہم ووٹرز کھونے کے ڈر سے عام طور پر مشکل فیصلوں سے گریز کرتے ہیں۔حالانکہ اس موقع پر انہوں نے ’صدارتی‘ کام کیا۔

آنے والے چند ہفتوں میں یہ بات واضح ہو جائے گی کہ اس اقدام نےان کےامریکہ کےاگلےصدر بننے کے چانسز پر کتنا اثر ڈالا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد