شمالی کیرولائنا میں اوبامہ کی جیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میڈیا کے اندازوں کے مطابق باراک اوبامہ نے شمالی کیرولائنا میں اپنی حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دے دی ہے جبکہ انڈیانا میں کڑا مقابلہ ہے جہاں ہیلری کلنٹن کو برتری حاصل ہے۔ امریکہ کی ان دو ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور توقع ہے کہ اس ریاست کے نتیجے کے بعد شاید واضح ہو سکے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار کون ہوگا۔ مبصرین کہتے ہیں کہ اگر ہیلری کلنٹن دونوں ریاستوں میں شکست کھا گئیں تو صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ میں وہ باہر ہو جائیں گی۔
دنوں حریف اس مقصد کے لیے کافی عرصے سے انتخابی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اکثر ریاستوں میں باراک اوبامہ کو ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل رہی ہے لیکن ہیلری نے کچھ اہم ریاستوں میں باراک اوبامہ کو ہرایا ہے۔ ان دونوں میں سے جو بھی فاتح نکلے گا وہ وائٹ ہاؤس کے لیے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار جان مکین کے مدِ مقابل ہوگا۔ امریکہ میں اکثر ٹیلیوژن نیٹ ورک یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ فی الوقت یہ کہنا کہ انڈیانا میں ہیلری جیتیں گی، قبل از وقت ہے۔ تاہم سی بی ایس کا اندازہ ہے کہ ہیلری وہاں سے جیت جائیں گی۔ انڈیانا میں بہت سے لوگوں نے گزشتہ مقابلوں میں مسز کلنٹن کی حمایت کی ہے۔
باراک اوباما کو اپنی حریف پر ’ناقابلِ شکست‘ برتری حاصل ہے۔ آخری فیصلہ ڈیموکریٹ پارٹی کے اس کنوینش میں ہوگا جو اگست میں ہونا ہے۔ | اسی بارے میں کیا نامزدگی کا فیصلہ اگست تک ہی ہوگا؟13 March, 2008 | آس پاس ہلری کلنٹن کی اہم ریاست میں جیت23 April, 2008 | آس پاس ’خدا کی مرضی پر عمل کریں گے‘14 April, 2008 | آس پاس ’انتخابی دوڑ سے ہٹنے کا ارادہ نہیں‘30 March, 2008 | آس پاس کلنٹن، اوبامہ: الفاظ کی جنگ جاری22 February, 2008 | آس پاس فلوریڈا: دوبارہ مقابلہ نہیں ہوگا18 March, 2008 | آس پاس ہیلری کلنٹن کو ایک اور شکست13 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||