نامزدگی کی جنگ جیتوں گا: اوبامہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سینیٹر باراک اوبامہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ہفتے پرائمری کی سطح کی رائے شماری کے خاتمے بعد وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار نامزد ہو جائیں گے۔ بی بی سی کی نامہ نگار کیٹی کے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ریپبلکن امیدوار جان مکین کے خلاف کے خلاف ان کی انتخابی مہم باقاعدہ شروع ہو جائے گی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار بننے کے لیے باراک اوبامہ کو امریکی کی سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ ہلیری کلنٹن اب بھی سپر ڈیلیگیٹس یا اپنی پارٹی کے اعلیٰ عہدے داروں کی زیادہ تعداد میں حمایت حاصل کر کے صدارتی نامزدگی کی دوڑ جیت سکتی ہیں۔ تاہم باراک اوبامہ پرامید ہیں کہ وہ باقی ماندہ مندوبین میں سے کافی حمایت حاصل کر کے نامزدگی کی جنگ جیت جائیں گے۔ ’اگر ہمیں نامزدگی کے لیے مطلوبہ تعداد میں مندوبین کی حمایت حاصل ہو گئی تو میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہوں گا۔‘ پرائمری سطح کی رائے شماری میں منتخب ہونے والے مندوبین اور اعلیٰ پارٹی عہدے دار یا سپر ڈیلیگیٹس اگست میں ہونے والے ایک پارٹی کنونشن میں پارٹی کے صدارتی امیدوار کو منتخب کریں گے اور جو زیادہ ووٹ حاصل کرے گا وہ جیت جائے گا۔ پرائمری سطح کی رائے شماری میں منتخب ہوکر آنے والے مندوبین اپنی وفاداریوں کے مطابق ووٹ ڈالیں گے جبکہ سپر ڈیلیگیٹس کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے میں آزاد ہوں گے۔ ابھی تک باراک اوبامہ مندوبین کی دونوں کیٹیگری کی حمایت کے سلسلے میں آگے ہیں۔ | اسی بارے میں اوباما کی حمایت کا اعلان 15 May, 2008 | آس پاس مغربی ورجینیا میں ہلیری کی فتح14 May, 2008 | آس پاس اوباما نے صحافی سے معافی مانگ لی15 May, 2008 | پاکستان اوباما فتح کے قریب تر20 May, 2008 | آس پاس ڈیموکریٹک امیدوار فلوریڈا میں22 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||