BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیموکریٹک امیدوار فلوریڈا میں
ہلیری کلنٹن
ہلیری کلنٹن کو مندوبین کے انتخاب میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور باراک اوبامہ اب ریاست فلوریڈا میں زور آزمائی کر رہے ہیں۔

سینیٹر ہلیری کلنٹن کےفلوریڈا آنے کا مقصد ریاست کے ان مندوبین کی نشستیں بحال کرنے کا مطالبہ کرنا ہے جنہیں اگست میں ہونے والے قومی کنونشن میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ڈیموکریٹک پارٹی میں صدارتی امیدوار کے لیے جاری مقابلے کے لیے فیورٹ سمجھے جانے والے سینیٹر اوبامہ کی نظر اب نومبر میں ہونے والے صداری انتخابات پر ہے اور فلوریڈا میں بھی انہوں نے ریپبلکن امیدوار جان میکین پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

منگل کو ہونے والی پرائمری رائے شماری میں سینیٹر ہلیری کلنٹن باراک اوبامہ کی برتری کو کم کرنے میں ناکام رہیں۔ اگر انہوں نے کنٹکی میں مقابلہ بھاری مارجن سے جیت لیا تو اوریگن میں اوبامہ فاتح رہے۔

اب تک باراک اوبامہ کے مندوبین کی تعداد انیس سو ساٹھ ہے جبکہ ہلیری کلنٹن کے سترہ سو اسی حامی مندوبین منتخب ہوئے ہیں۔

نامہ نگاروں کے مطابق باراک اوبامہ کو امید ہے کہ ان کی برتری ان سپر ڈیلیگیٹ کو حمایت پر آمادہ کردی گی جنہوں نے ابھی تک کسی بھی صدارتی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا۔

ہلیری کلنٹن اس بات کی کوشش کر رہی ہیں کہ ڈیموکریٹک پارٹی کو فلوریڈا کے مندوبین کے پارٹی کے قومی کنونشن کے اخراج کے فیصلے کو واپس لینے پر آمادہ کریں۔ یہ اقدام ریاست فلوریڈا میں مندوبین کی نامزدگی کے لیے جنوری میں ہونے والے پرائمری انتخابات کے نظام الاوقات پر تنازع کے بعد اٹھایا گیا تھا۔

ریاست فلوریڈا میں کسی بھی امیدوار نے انتخابی مہم نہیں چلائی تھی، تاہم ہلیری کلنٹن نے ریاست میں زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔

بدھ کے روز بوکا راٹون میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلوریڈا کے ووٹروں کو غیر منصفانہ طور پر سزا دی جارہی ہے۔

اسی بارے میں
ہلری کی ایران کو دھمکی
22 April, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد