BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 May, 2008, 02:01 GMT 07:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مغربی ورجینیا میں ہلیری کی فتح
اوبامہ
اس فتح سے ہلیری کو مزید اٹھائیس مندوبین کی حمایت ملی ہے
ریاست مغربی ورجینیا میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار کے انتخابات کے لیے ہونے والے پرائمری انتخابات میں واضح فتح حاصل کرنے کے بعد سینیٹر ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ صدارتی امیدوار بننے کی اس دوڑ کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ پر عزم ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مغربی ورجینیا میں ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹ پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار کے انتخابات کے لیے ہونے والے پرائمری انتخابات میں فتح حاصل کی ہے۔

پولنگ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہو کر شام ساڑھے سات بجے تک جاری رہی اور امریکی ٹی وی چینلوں نے پولنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی ہلیری کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔

ہلیری کلنٹن نے جیت کے بعد اپنے حامیوں کو بھیجی جانے والی ای میل میں کہا کہ بارارک اوبامہ اور ان کے درمیان جاری مقابلہ ڈیموکریٹ جماعت کے لیے سودمند ہے اور وہ اس دوڑ سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

انہوں نے کہا کہ ’وہ تجزیہ کار جن کے نزدیک یہ دوڑ ختم گئی تھی غلط ثابت ہوئے ہیں اور مغربی ورجینیا کے ووٹروں نے واضح انداز میں بتایا ہے کہ وہ اس دوڑ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ آج کی فتح سے حاصل ہونے والی توانائی کینٹکی اور اوریگون کے مقابلوں میں میرے کام آئے گی‘۔

ہلیری نے ایک بار پھر اپنی جماعت سے اپیل کی کہ وہ فلوریڈا اور مشی گن میں ان کی فتح کو تسلیم کرے۔ ان دونوں کاؤنٹیوں میں ہلیری کی جیت کو تکنیکی بنیادوں پر رد کر دیا گیا تھا۔

ووٹنگ سے قبل حاصل کیے جانے والے بھی بعض عوامی جائزوں کے مطابق بھی سینیٹر ہلیری کلنٹن کو حریف سنیٹیر باراک اوبامہ پر زبرست برتری حاصل تھی۔تاہم ملک گیر سطح پر اوبامہ پرائمری انتخابات اور فنڈ جمع کرنے میں واضح طور پر آگے ہيں۔

 وہ تجزیہ کار جن کے نزدیک یہ دوڑ ختم گئی تھی آج غلط ثابت ہوئے ہیں اور مغربی ورجینیا کے ووٹروں نے واضح انداز میں بتایا ہے کہ وہ اس دوڑ کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ آج کی فتح سے حاصل ہونے والی توانائی کینٹکی اور اوریگون کے مقابلوں میں میرے کام آئے گی
ہلیری کلنٹن

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار کے انتخابات میں ممکنہ طور پر ہیلری کی آسان جیت سے ڈیموکریٹ امیدوار بننے کی دوڑ پر کچھ خاص اثر نہیں پڑے گا۔ مغربی ورجینیا کے بعد آئندہ پرائمری انتخابات اوریگن اور کینٹکی میں بیس مئی کوہونے والے ہيں۔

مغربی ورجینیا میں فتح کے بعد ہلیری کو مزید اٹھائیس مندوبین کی حمایت ملے گی۔ تاہم ابھی تک کے انتخابات میں اوبامہ کو زیادہ مندوبین کی حمایت حاصل ہوئي ہے جو ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کريں گے۔گذشتہ ہفتے بھی چھبیس سپر ڈیلی گیٹس نے بھی اوبامہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ریاست کی آبادی کی نوعیت ہیلری کے لیے سازگار تھی کیونکہ اس ریاست میں پچانوے فیصد آبادی سفید فام لوگوں کی ہے جن میں زیادہ تر ملازم پیشہ اور روایتی طور پر سخت گیر نظریے کے حامی ہيں۔ آبادی کا اس طرح کا گروپ دوسری ریاستوں میں بھی عموماً ہلیری کے ساتھ رہا ہے۔

اوبامہ کو مندوبین کی بڑھتی ہوئی حمایت اور ان کی انتخابی مہم سرد پڑنے کے باوجود ہلیری انتخابات سے باہر ہونے کے لیے تیار نظر نہيں آتیں جبکہ آئندہ چند دنوں میں اوبامہ فلوریڈا، مشی گن اور مزوری جانے کا ارادہ رکھتے ہيں جہاں ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات کےلیے کڑا مقابلہ ہوگا۔ ساتھ ہی وہ جنوبی ڈکوٹا اور اوریگن بھی جائیں گے جہاں ابھی پرائمری انتخابات ہونے باقی ہيں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد