میکین کے لیے بش کی حمایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نومبر میں صدارتی انتخاب کے لیے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار جان میکین کی حمایت کا متوقع اعلان کرنے والے ہیں۔ اکہتر سالہ جان میکین دوپہر کے کھانے پر وائٹ ہاٰؤس پہنچے جہاں ان کے سابقہ حریف (صدر جارج بش) ان کی نامزدگی کی توثیق کریں گے۔ منگل کو چار ریاستوں میں ہونے والی ووٹنگ میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی کی خواہشمند امیدوار ہیلری کلنٹن نے تین ریاستوں میں جن میں ٹیکساس اور اوہائیو کی اہم ریاستیں بھی شامل ہیں کامیابی حاصل کر لی تھی۔ البتہ جان میکین چار ریاستوں میں کامیاب ہوئے اور ان کی ریپبلیکن پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے امکان روشن تر ہو گئے ہیں۔ جان میکین جب وائٹ ہاؤس پہنچے تو صدر جارج بش نے ان کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان کی اہلیہ سنڈی کے رخسار پر بوسہ دیا۔ صدر بش نے کہا کہ (جان میکین) جیت جائیں گے۔ جان میکین کو ابتدا میں اپنی مہم میں کامیابیوں کا امکان کم لگتا تھا لیکن انہوں نے حیران کن طور پر اس مہم میں واپسی کا راستہ ہموار کیا۔ ڈیلاس میں اپنے حامیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا وہ امریکی عوام کے سامنے ایک باعزت اور مدلل مقدمہ پیش کریں گے تا کہ وہ انہیں ڈیموکریٹ حریف کے مقابلے میں امریکہ کا صدر منتخب کریں۔ | اسی بارے میں ہیلری کلنٹن اوہایو، ٹیکساس میں فاتح05 March, 2008 | آس پاس اوبامہ کی پوزیشن مزید مضبوط20 February, 2008 | آس پاس ہیلری کلنٹن کو ایک اور شکست13 February, 2008 | آس پاس کلنٹن، اوبامہ: الفاظ کی جنگ جاری22 February, 2008 | آس پاس اوبامہ مزید تین ریاستوں میں فاتح10 February, 2008 | آس پاس امریکی اقتصادی پیکج پر معاہدہ25 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||