امریکہ:ڈیموکریٹک پارٹی کا اہم اجلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی سنیچر کو ایک اجلاس میں فیصلہ کرے گی کہ آیا فلوریڈا اور مِشیگن میں ڈالے گئے ووٹوں کو پارٹی کا صدارتی امیدوار منتخب کرنے کی دوڑ میں شامل کیا جائے گا۔ پارٹی نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان دونوں ریاستوں سے امیدوار منتخب کرنے کے عمل میں شامل ہونےکاحق چھین لیاتھا۔ فلوریڈا اور مشیگن میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوری میں ووٹنگ کروائی گئی تھی۔ ہلری کلنٹن چاہتی ہیں کہ ڈیموکریٹک پارٹی اپنا فیصلہ بدل دے گی کیونکہ انہیں ان ریاستوں میں کافی حمایت حاصل ہے۔ وہ صدارتی امیدوار کی دوڑ میں اس وقت تک اپنے مخالف بارک اوباما سے پیچھے ہیں اور یہ مہم آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔
ہلری کلنٹن کو امید ہے کہ پارٹی کی تیس رکنی کمیٹی فلوریڈا اور مشیگن سے منتخب ہونے والے ارکان کو پارٹی کے اگست میں ہونے والے کنونشن میں ووٹ ڈالنے کا حق دے گی۔ ان دونوں ریاستوں کے نتائج کے مطابق وہاں ہلری کلنٹن کو زیادہ ووٹ ملے تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کلنٹن نے اور نہ ہی اوباما نے وہاں انتخابی مہم چلائی اور مشیگن میں تو اوباما کا نام بھی بیلٹ پیپر پر نہیں تھا۔ ہلری کلنٹن اس وقت ووٹوں کی گنتی میں اوباما سے کچھ پیچھے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اگر فلوریڈا اور مشیگن کے ووٹ گنتی میں شامل کیے گئے تو ان کا اوباما سے فرق کم ہو جائےگا اور وہ اگست میں پارٹی کے ان رہنماؤں کو اپنی حمایت پر قائل کر سکیں گی جن کی وابستگی ابھی طے نہیں ہوئی۔ | اسی بارے میں نامزدگی کی جنگ جیتوں گا: اوبامہ30 May, 2008 | آس پاس اوباما کی حمایت کا اعلان 15 May, 2008 | آس پاس مغربی ورجینیا میں ہلیری کی فتح14 May, 2008 | آس پاس اوباما نے صحافی سے معافی مانگ لی15 May, 2008 | پاکستان اوباما فتح کے قریب تر20 May, 2008 | آس پاس ڈیموکریٹک امیدوار فلوریڈا میں22 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||