اسرائیلی سلامتی ’مقدس‘ ہے: اوباما | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باراک اوباما نے گزشتہ رات اپنی جماعت کی طرف سے صدارتی نامزدگی میں کامیابی کے دعوے کے بعد اپنی پہلی پالیسی تقریر میں اسرائیل کے لیے غیر متزلزل حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ اوباما نے امریکہ اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی ’مقدس‘ ہے اور اس پر ’کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔‘ یہ کمیٹی یہودیوں کی ایک ممتاز لابی کہلاتی ہے۔ باراک اوباما نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران تک نیوکلیئر ہتھیاروں کی رسائی روکنے کے لیے ’سب کچھ‘ کریں گے۔ گزشتہ رات پرائمری کے آخری انتخاب کے اختتام کے ساتھ ہی امریکہ میں ڈیموکریٹس کی انتخابی مہم ختم ہو گئی ہے جس میں اوباما کو اتنے مندوبین کی حمایت حاصل ہے کہ وہ صدارتی نامزدگی جیت سکتے ہیں۔ تاہم ان کی حریف ہیلری کلنٹن نے ابھی تک اپنی شکست تسلیم نہیں کی۔ یہودیوں کی کمیٹی سے خطاب میں دونوں امیدواروں کا موضوع ایک ہی تھا لیکن بیان مختلف۔ اوباما نے کہا کہ وہ بہ حیثیتِ صدر وہ کیا کیا اقدامات کریں گے جبکہ ہیلری کا کہنا تھا کہ ’آئندہ صدر‘ کیا کیا اقدامات کریں گے۔‘ ہیلری نے کہا کہ ان کی پارٹی کی اسرائیل کی حمایت آئندہ ڈیموکریٹک صدر بھی جاری رکھیں گے۔ | اسی بارے میں اوبامانےاپنی کامیابی کا اعلان کر دیا04 June, 2008 | آس پاس نہیں ابھی نہیں: ہیلری کلنٹن03 June, 2008 | آس پاس فلوریڈا، مشیگن ارکان کا ووٹ آدھا01 June, 2008 | آس پاس مغربی ورجینیا میں ہلیری’فاتح‘14 May, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||