BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 June, 2008, 02:33 GMT 07:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اوبامانےاپنی کامیابی کا اعلان کر دیا
اوباما اور کلنٹن
سینیٹر ہلیری کلنٹن نے باراک اوبامہ کو فتح پر مبارکباد دی ہے
باراک اوباما نے اس برس نومبر میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں اپنی جیت کا اعلان کر دیا ہے۔

باراک اوباما نے ریاست منیسوٹا کے مقام سینٹ پال میں تقریر کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کے طور پر ان کے سامنے ہیں۔

انہوں نے یہ اعلان نامزدگی کے پرائمری مراحل کے آخری دو مقابلوں کے اختتام پر کیا۔ان پرائمریز کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوباما نے نامزدگی کے لیے درکار مندوبین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آخری دو پرائمریز کے ابتدائی نتائج کے مطابق ریاست مونٹینا اوباما نے جبکہ ریاست ساؤتھ ڈکوٹا ہلیری کلنٹن نے جیتی ہے۔

اوباما کی مدمقابل سینیٹر ہلیری کلنٹن نے انہیں اس فتح پر مبارکباد دی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مہم کے مستقبل کے بارے میں فوراً کوئی فیصلہ نہیں کریں گی اور آئندہ چند روز تک اپنے مشیروں سے صلاح مشورہ کریں گی۔ اس سے پہلے سینیٹر کلنٹن نے ڈیموکریٹ جماعت کے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اوباما کے ساتھ نائب صدر کی امیدوار بننے پر راضی ہیں اگر یہ پارٹی کے مفاد میں ہو۔

باراک اوباما نے بھی اپنی تقریر میں ہلیری کلنٹن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں امریکی ان کی ہمت، حوصلے اور ڈیموکریٹک جماعت سے ان کے لگاؤ سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ مستقبل میں ان کی’متوقع‘ حکومت میں اہم کردار ادا کریں گی۔

باراک اوباما نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ امریکہ کو عراق سے نکلنا ہوگا تاہم انخلاء کے عمل میں احتیاط برتنا ضروری ہے کیونکہ عراق میں داخل ہوتے وقت لاپرواہی برتی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عراقی اپنے مستقبل کی ذمہ داری خود اٹھائیں۔

ادھر حکمراں جماعت ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جان مکین نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ پرائمریز ختم ہو چکی ہیں اور اب صدارتی انتحابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد