BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 August, 2008, 07:18 GMT 12:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نائب صدر: بائڈن اوبامہ کا انتخاب

جوزف بائڈن
مسٹر بائڈن کو خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کا خاصا تجربہ ہے
ڈیمو کریٹس کے صدارتی امیدوار بارک اوبامہ نے نومبر میں ہونے والے انتخابات میں نائب صدر کے عہدے کے لیے جوزف بائڈن کا انتخاب کیا ہے۔

مسٹر اوبامہ کے اس فیصلے کا اعلان ان کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے ۔ اگلے ہفتے ان کی پارٹی کا کنونشن ہے۔

65 سالہ سینیٹر جوزف بائڈن کو سینیٹ کا تیس سال کا تجربہ ہے اور خارجہ پالیسی کے معاملات میں ان کے تجربے کی وجہ سے بھی انہیں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

جوزف بائڈن سن 1942 میں امریکی ریاست پین سِلوینیا کے شہر اسکرینٹن کے ایک آئرش کیتھولِک خاندان میں پیدا ہوئے۔ بعد میں یہ خاندان ریاست ڈیلاویئر منتقل ہوگیا۔ سینیٹر بائڈن انتیس سال کی عمر میں ہی پہلی بار امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے سن 1972 سے ریاست ڈیلاویئر کی امریکی سینیٹ میں نمائندگی کی ہے۔

جوزف بائڈن امریکہ کے مزدور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ سفید فام مزدور طبقے کے ووٹروں کو اوبامہ کی جانب راغب کرنے میں کامیاب ہونگے۔ پارٹی انتخابات کے دوران سفید فام مزدور طبقے کے ان ووٹروں نے اوبامہ کے خلاف ہیلری کلِنٹن کو ووٹ دیا تھا۔

ریپبلیکن کے صدارتی امیدوار جان مکین اگلے ہفتے اپنی پارٹی کے امیدوار کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مسٹر مکین 29 اگست کو اپنے امیدوار کا اعلان کریں گے۔ اس دن ان کی 72 ویں سالگرہ ہے اور اسی دن ڈیمو کریٹک پارٹی کا کنونشن بھی ختم ہو رہا ہے۔

سینیٹر بائڈن کے نام کے اعلان سے قبل ہی امریکی میڈیا میں ایسی خبریں چھپنے لگی تھیں کہ انہیں نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

مسٹر اوبامہ کی انتخابی مہم سے متعلق ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ جوزف بائڈن کے پاس خارجہ پالیسی کا شاندار تجربہ ہے اور وہ مختلف پارٹی کے ممبران کو ایک موضوع پر متفق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

توقع ہے کہ مسٹر اوبامہ اور مسٹر بائڈن آج شام پارٹی کی ریلی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

فائل فوٹوکینیڈی کی بیماری
امریکہ کی انتخابی مہم متاثر ہوسکتی ہے
براک اوبامااوباما کون ہیں؟
’پہلے ممکنہ ڈیموکریٹ سیاہ فام امیدوار‘
ہیلریاوباما کی ’نائب‘
ہیلری اپنا فیصلہ سنیچر کو سنائیں گی
براک اوبامااوباما کی معذرت
خاتون صحافی کو ’سویٹی‘ کہنے ہر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد