BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سیاہ فام آبادی اوباما کے ساتھ‘

ایک تھنک ٹینک کے مطابق امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار سینیٹر باراک اوبامہ کو سیاہ فام آبادی کی ریکارڈ حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

اس تھنک ٹینک کا دعوٰی ہے کہ ریپبلکن امیدوار جان میکین کو سیاہ فام آبادی کی حمایت کی شرح صرف بائيس اعشاریہ آٹھ فی صد ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کے سنيئر ریسرچ ایسوسی ایٹ نے کہا ہے کہ سیاہ فام آبادی کا ووٹ فلوریڈا، ورجینیا، شمالی کیرولائنا، اوہائیو، انڈیانا،میزوری جیسی کانٹے کے مقابلے کی ریاستوں میں فیصلہ کن ہے اور مسی سپی، کینٹکی، اور جارجیا میں سیاہ فام ووٹروں کا ریکارڈ ٹرن آوٹ ہوتا ہے۔

یہ دعوے تھنک ٹینک جوائنٹ سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ ایکنامک سٹڈیز نے اپنے تازہ رائے عامہ کے جائزوں میں بتائي ہے۔ اس مرکز نے جو انیس سو چوراسی سے ہر امریکی صدارتی انتخابات سے کچھ دن قبل سروے کیا کرتا ہے، منگل کے روز اپنے اس انتخاب کے سروے کی رپورٹ جاری کی ہے۔

اس کے مطابق گذشتہ چار برسوں کے دوران ریپبلکن پارٹی کے لیے سیاہ فام ووٹروں کی حمایت میں ساٹھ فی صد کمی واقع ہوئي ہے۔

جوائنٹ سینٹر فار پولیٹیکل اینڈ ایکنامک سٹڈیز کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈیوڈ بسٹائيس نے پریس کو بتایا ہے کہ سیاہ فام آبادی کی اتنی بڑی اکثریت سے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار سینیٹر باراک اوبامہ کو حاصل حمایت کی پہلے مثال مثال نہیں ملتی۔

باراک اوبامہ کو سیاہ فام ووٹروں کی حمایت دو ہزار چار کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے سینٹر جان کیری کو سیاہ فام آبادی کی حاصل حمایت سے اکتالیس فی صد زیادہ ہے۔

سروے میں بتایا گياہے سیاہ کہ فام آبادی میں سابق صدر بل کلنٹن حاصل حمایت ابتک بر قرار ہے جبکہ سینٹر ہیلری کلنٹن کے بارے میں بھی سیاہ فام آبای کی حمایت ان کی پرائمیریز میں ملنے والے انتخابی ریٹنگ سے بہتر نکلی ہے۔

سروے کے مطابق، باراک اوباما کے بعد سیاہ فام آبادی کی حمایت ہیلری کلنٹن کو حاصل ہوتی۔

راۓ عامہ کے ان جائزوں میں بتایا گيا ہے کہ سیاہ فام یا افریقی امریکی ووٹروں میں صدر جارج بش کی حمایت انتہائي نچلی سطح تک پہنچ گئی ہے جو کہ اب تک کسی بھی امریکی صدر کیلیے ساہ فام آبادی کی حمایت میں کمی کی سب سے نچلی سطح ہے۔

مسلمان نشانے پر
مکین کے حامیوں کا نشانہ: مسلمان ساتھی
فائل فوٹوامریکی انتخابات
امریکی معیشت، ابھرتے اوبامہ، ڈوبتے مکین
باراک اوباما کی دادی’صدر اوباما‘
کینیا’صدر اوباما‘ کے استقبال کی تیاریاں شروع
صدر کا انتخاب
امریکی صدارتی انتخاب کا طریقہ کار کیا ہے؟
راستہ تنگ ہو رہا ہے
صدارتی انتخاب، مکین کی مشکلات بڑھ رہی ہیں
صدارتی مباحثے
اس صدارتی مہم کے مباحثے پھیکے ہی رہے
ٹینا فے اصلی چہرہ سامنے آئے
سارا پیلن نے جب خود ہی اپنا مذاق اڑایا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد