اوبامہ: سارہ پیلن کا الزام مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار باراک اوبامہ نے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نائب صدر کی امیدوار سارہ پیلن کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کے دہشت گردوں سے تعلقات رہے ہیں۔ سارہ پیلن نے ایک روزنامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسٹر اوباما کے 1960 کی دہائی کے ایک سابق دہشت گروپ کے ساتھ تعلقات تھے۔ اس کے جواب میں باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ریپبلکن کوحقیقت کا ادراک نہیں ہے اور وہ ووٹروں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ امریکی ریاست الاسکا کی گورنر سارہ پیلن نے مسٹر اوبامہ کے خلاف لگائے الزام کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے پر بات کرنا غلط نہیں ہے۔ کیلیفورنیا اور کولا راڈو میں پارٹی کے حامیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اوباما پرایک شدت پسند گروپ ’ویدر انڈرگراؤنڈ ‘ کے بانی بل آئیر سے تعلقات پرحملہ کیا۔ اس گروپ نے ویتنام جنگ کے خلاف پر تشدد مہم چلائی تھی۔اس گروپ پر 1960 کی دہائی میں امریکہ میں کئی بم دھماکے کرنے کا الزام ہے۔ جس وقت یہ شدت پسند گروپ سرگرم تھا اس وقت مسٹر اوباما بچّے تھے انہوں نے مسٹر آئیر کے اس شدت پسند گروپ کی سرگرمیوں کی مذمت کی ہے۔ کئی سال قبل مسٹر اوباما مسٹر آئیر کے ساتھ ایک خیراتی ادارے کے لیے کام کرتے تھے مسٹر آئیر اب ایلینوئس یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ مسٹر اوبامہ نے سارہ پیلن کے الزام کو نفرت انگیز اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ نارتھ کیرولینا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جان مکین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے اور وہ اس بات پر بھروسہ کر رہے ہیں کہ وہ ایسے الزامات کی مدد سے آپ کو گمراہ کریں۔ صدارتی انتخابات میں ایک ماہ باقی ہے اور ریپبلکن اس دوڑ میں پیچھے ہیں۔ | اسی بارے میں جوزف بائڈن – ایک تجربہ کار سیاست دان 23 August, 2008 | آس پاس اوبامہ اور بائڈن کی مشترکہ ریلی24 August, 2008 | آس پاس ’پاکستان اور ایران انتہائی خطرہ‘03 October, 2008 | آس پاس ’آپ انتہائی حسین ہیں‘25 September, 2008 | آس پاس سارہ پیلن کی ای میل بھی ہیک18 September, 2008 | آس پاس جارج بش کے امیدوار جان مکین03 September, 2008 | آس پاس ’صدر کے عہدے سے ایک دھڑکن دور‘03 September, 2008 | آس پاس سارہ پیلن کون ہیں؟30 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||