’پاکستان اور ایران انتہائی خطرہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں نائب صدر کے لیے دونوں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے غیر مستحکم پاکستان اور جوہری ایران کو انتہائی خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائڈن اور ریپبلکن پارٹی کی سارا پیلن نے انتخابات سے قبل ٹیلی ویژن پر براہ راست مباحثہ میں ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائڈن نے کہا کہ کافی عرصے سے ان کی اور صدارتی امیدوار باراک اوبامہ کی توجہ پاکستان پر ہے جس کے پاس پہلے ہی جوہری ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار اسرائیل اور بحیرہ روم تک وار کر سکتے ہیں۔ بائڈن نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار مِلنا انتہائی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔
بائڈن نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے اور یہ صرف فوجی امداد کی صورت میں نہیں بلکہ اچھی حکومت کے قیام اور اقتصادی میدان میں امداد کی صورت میں بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر سات ہزار مدرسے ہیں’ہمیں ان کے دِل جیتنے کے لیے سکول بنانے میں مدد کرنی ہوگی تاکہ ہم صحیح معنوں میں دہشتگردی سے نمٹ سکیں‘۔ ریپبلکن پارٹی کی امیدوار سارا پیلن نے بھی پاکستان اور ایران کو انتہائی خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی صورت میں جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ | اسی بارے میں ’القاعدہ سے جنگ افغانستان میں‘21 July, 2008 | آس پاس ’جنگ القاعدہ کو کمزور نہ کر سکی‘28 September, 2008 | آس پاس ایرانی صدر کو دھمکی کی مذمت10 September, 2008 | آس پاس ’طالبان کے لیے ایرانی ہتھیار‘15 September, 2008 | آس پاس ایران پر پابندیاں، نئی قرارداد منظور28 September, 2008 | آس پاس شمالی، جنوبی کوریا کے مذاکرات02 October, 2008 | آس پاس گورڈن براؤن کی ایران کو وارننگ21 July, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||