BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 July, 2008, 11:59 GMT 16:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورڈن براؤن کی ایران کو وارننگ
گورڈن براؤن
گورڈن براؤن کا کہنا تھا کہ ہم ایران پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے لیےتیار ہیں
برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئےایران کو خبردار کیا ہے کہ برطانیہ ایران کو ہرصورت جوہری ہتھیار بنانے سے روکےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا یہ بیان کہ اسرائیل کا نام و نشان مٹا دیا جانا چاہیے، قابل مذمت ہے۔

گورڈن براؤن نے مزید کہا کہ تہران کو اپنا جوہری پروگرام بند کر دینا چاہیے ورنہ اسے بین الاقوامی سطح پر خود کو تنہا دیکھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایران کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے اور اسرائیل کی ’ آزادی کی جنگ، میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔‘

مسٹر براؤن نے اسرائیلی پارلیمان سے یہ خطاب اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے آخری دن کیا۔ انہوں نے اپنے میزبان ملک کو اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔

اس معاملے پر اسرائیل کی حمایت کے ان جذبات کا اظہار انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت سے فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں پر اختلاف کے ایک دن بعد کیا۔

مسٹر براؤن نے اسرائیل کے لیے اپنے ’والد کی زندگی بھر کی محبت، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی خود کو اسرائیل کے دوست کے طور پر دیکھا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ لوگ جو کہ یہ کہتے ہیں کہ اسرائیل کی بقا نہیں چاہتے اور اس کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کرتے ہیں ہم انہیں کہتے ہیں کہ اسرائیلی قوم کو یہاں رہنے اور آزاد اور محفوظ زندگی گزارنے کا حق ہے۔‘

انہوں نے ایرانی صدر احمدی نژاد کی اسرائیل کے خاتمے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کا یہ بیان قابل مذمت ہے۔

’ہمارا ملک یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے تیار ہے اور اس کے لیے ہم ایران پر پابندیاں مزید سخت کرنے کے لیےتیار ہیں اور ہم بین الاقوامی برادری سے بھی کہیں گے کہ وہ ہمارا ساتھ دے۔

ایران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کو مغرب کے ساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے’لیکن اگر ایران مذاکرات کے لیے ہماری پیشکشوں کو نظر انداز کرتا رہا تواسےمزید پابندیوں اور بین الاقوامی برادری میں تنہا ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘

گورڈن براون نے بطور وزیر اعظم اپنے پہلے دورے میں یروشلم پہنچنے کے بعد ایہود اولمرت کے علاوہ اسرائیلی صدر شمعون پیریز، فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیراعظم سلام فیاض سے بھی ملاقات کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد