BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 September, 2007, 23:49 GMT 04:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کولمبیا یونیورسٹی میں خطاب
خطاب کے دوران ایرانی صدر کی کولمبیا یونیورسٹی کے صدر سے تلخی بھی ہو گئی
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی میں خطاب کے دوران ایران کے پرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کے حق کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔

ایران کے صدر نے اس خطاب میں کہا کہ ایران کو جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

اس خطاب کو جسے سننے کے لیے سینکڑوں لوگ کولمیبا یونیوسٹی میں جمع تھے ایران کے صدر نے اسرائیل کو تباہ کرنے کے بارے میں ایک سوال کا جواب ہاں یا نا میں دینے سے گریز کیا۔

ایران کے صدر کا اس خطاب کے دوران کولمبیا یونیورسٹی کے سربراہ سے تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ کولمبیا یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر نے ایران کے صدر کو ایک ’ظالم ڈکٹیٹر‘ قرار دیا جو دوسری جنگ عظیم میں یہودی کے قتل عام ’ہولوکاسٹ‘ سے انکار کرتا ہے۔

ایران کےصدر محمود احمدی نژاد نے لی بولنگر کے ان کلمات کو ’تضحیک‘ کہہ کر رد کر دیا اور کہا کہ ہولوکاسٹ کے بارے میں مزید تحقیق ہونی چاہیے۔

محمود احمدی نژاد نے کہا کہ اسرائیل نے ہولوکاسٹ کا ناجائزہ حد تک فائدہ اٹھایا ہے تاکہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ رکھے جانے والے ناروا سلوک کو جائز قرار دے سکے۔

محمود احمدی نژاد نے کہا کہ فلسطینی عوام جن کا ہولوکاسٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا وہ اس کی قیمت کیوں ادا کریں۔

ایران میں ہم جنس پرستوں کے خلاف کارروائیوں کے بارےمیں انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکہ کی طرح ہم جنس پرست نہیں ہوتے۔

بہت سے امریکی شہری محمود احمدی نژاد کو کولمبیا یونیورسٹی میں خطاب کے لیے مدعو کرنے کے مخالف تھے۔ ان کے خطاب سے قبل نیویارک میں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی ہوا۔

کولمبیا یونیورسٹی میں ایرانی صدر کے خطاب کے بہت سے لوگ مخالف تھے

لی بولنگر نے اپنی تقریر میں ہولوکاسٹ کے بارے میں محمود احمد نژاد کے خیالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ (ایران کے صدر) انتہائی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں یا وہ اس سلسلے میں حیران کن حد تک لاعلم ہیں۔

ایران کے صدر کے امریکہ پہنچنے پر امریکی ذرائع ابلاغ کی طرف سے منفی رویہ دیکھنے میں آیا ہے اور ایک امریکی جریدے نے ان کی آمد کو برائی کی آمد سے تعبیر کیا۔ نیویارک پوسٹ نے اس موقع پر ’پاگل آدمی ایران کا صدر‘ کی سرخی جمائی۔

احمدی نژاد ماضی میں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور ہولوکاسٹ کو افسانہ قرار دے چکے ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی میں ایران کے صدر کے خطاب کے ٹکٹ ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے تھے۔

ایران کے صدر منگل کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔

اسی بارے میں
دعویٰ یا حقیقت!
03 September, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد