BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 September, 2007, 04:08 GMT 09:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایران موقع کوہاتھ سے جانے نہ دے‘
ایران کے خلاف محض تادیبی پابندیاں کوئی دیر پا حل نہیں لا سکیں گی: البرادعی
بین الاقوامی ایٹمی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ محمد البرداعی نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر تعطل ختم کرنے کے لیے ایک بڑے موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دے۔

محمد البرادعی نے کہا کہ ایران کے لیے معاملات سلجھانے کا شاید یہ آخری موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر یا دسمبر تک دنیا یہ فیصلہ کر سکے گی کہ آیا ایران اپنے جوہری پروگرام کے سلسلے میں باقی ماندہ سوالوں کو طے کرنے کے اپنے وعدے پورے کر رہا ہے یا نہیں۔

تاہم آئی اے ای اے کے سربراہ نے مغربی ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ ایران کو تعاون پر مائل کرنے کے لیے اس زیادہ حوصلہ افزائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ محض تادیبی پابندیاں کوئی دیر پا حل نہیں لا سکیں گی۔

صرف چند دن پہلے ادارے آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران کا یورینیم کی افزودگی کا پروگرام اس سے بہت کم ایندھن پیدا کر رہا ہے جس کا وہ اہل ہے۔

ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی شکوک رفع کرنے کے بارے میں جو سمجھوتہ ہوا ہے، وہ ایک مثبت اور معنی خیز اقدام ہے۔

عالمی ادارے نے کہا تھا کہ ایران اس منصوبے پر اتفاق کر گیا ہے جس کے تحت اس کی متنازعہ جوہری سرگرمیوں پر شکوک ہیں۔
عالمی ادارے کے بقول ایران کا اقدام اہم ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ ایران مکمل اور بھرپور تعاون کرے۔

مغربی ممالک کہتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے مزید پابندیوں سے بچنے کے لیے ایران کو چاہیے کہ وہ اپنا پروگرام بند کر دے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد