ایرانی صدر کو دھمکی کی مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے اسرائیلی وزیر کی جانب سے ایرانی صدر کو اغوا کرنے کی دھمکی دینے پر اقوام متحدہ سے مذمت کی ہے۔ اسرائیلی وزیر نے تجویز دی تھی کہ ایرانی صدر محمد احمدی نژاد کو اغوا کر کے ہیگ میں بین القوامی جرائم کی عدالت میں پیش کیا جائے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے اس تجویز کو ’اشتعال انگیز اور پُر کینہ‘ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لے۔ اسرائیلی وزیر رفیع ایتان نے کہا تھا کہ ایرانی صدر کو گھسیٹ کے جرائم کی عالمی عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ یہودی ریاست کے خلاف وہی زبان استعمال کر رہے ہیں جو ہٹلر نے یہودیوں کے خلاف استعمال کی تھی۔ اسرائیلی وزیر نے جرمنی کے مشہور جریدے ’ڈر شپیگل‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا ایک ایسا آپریشن کیا جا سکتا ہے جس میں ایرانی صدر احمدی نژاد کو اغوا کر کے عالمی شدالت ہیگ میں پیش کیا جائے۔ رفیع ایتان سیاست میں انے سے پہلے انٹیلیجنس کے سربراہ تھے اور انیس سو ساٹھ میں ارجنٹائن سے نازی ایڈولف ایچمان کے اغوا میں شامل تھے۔ ایرانی سفیر محمد خازئی نے کہا ہے کہ اغوا کی یہ دھمکی عالمی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
ایرانی صدر احمدی نژاد نے حال ہی میں ایرانی کے روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ پیش گوئی کی تھی جلد ہی اسرائیل کا وجود صفحۂ ہستی سے مٹ جائے گا۔ آیت اللہ خمینی نے کہا تھا کے اسرائیل ایک ایسا ناسور ہے جسے تاریخ سے مٹانا ناگزیر ہے۔ |
اسی بارے میں احمدی نژاد کے حمایتی مضبوط16 March, 2008 | آس پاس احمدی نژاد بغداد پہنچ گئے03 March, 2008 | آس پاس حملے سے باز رہیں: احمدی نژاد22 September, 2007 | آس پاس احمدی نژاد،گراؤنڈ زیرو نہیں جاسکتے20 September, 2007 | آس پاس اجلاس میں شرکت نہیں: احمدی نژاد24 March, 2007 | آس پاس صدر احمدی نژاد پر دباؤ میں اضافہ17 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||