BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 January, 2007, 03:44 GMT 08:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر احمدی نژاد پر دباؤ میں اضافہ
احمدی نژاد
پچاس ارکانِ پارلیمنٹ نے ایک دستاویز پر دستخط کردیۓ ہیں کہ صدر احمدی نژاد پارلیمنٹ میں پیش ہوں
­­­­­­­­­­­­­­­­­­­­­­­­­­­­ایران کے جوہری پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے بعد صدر احمدی نژاد پر ان کے اپنے ملک میں تنقیدی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ پچاس ارکانِ پارلیمنٹ نے ایک دستاویز پر دستخط کردیۓ ہیں کہ صدر احمدی نژاد پارلیمنٹ میں پیش ہوں اور سوالوں کے جواب دیں۔ لیکن اس پر عمل کے لۓ کم سے کم ستر ارکان کے دستخط ضروری ہیں۔ اگر کہیں یہ اقدام ہو جاتا ہے تو ایران میں اپنی نظیر آپ ہوگا۔ لیکن صدر کے مخالفین بھی تسلیم کررہے ہیں کہ ان کا مواخذہ نہیں کیا سکتا کیونکہ انہیں رہبر قوم آیت اللہ خمینائ کی حمایت حاصل ہے۔

تاہم قابل ذکر بات ہے کہ کچھ سخت موقف والے اخبارات نے صدر پر تنقید شروع کردی ہے اور پوچھا جارہا ہے کہ زر مبادلہ کا اصراف کیوں کیا گیا اور جوہری معاملے پر جھگڑے والا انداز کلام کیوں اختیار کیا گیا۔

زشتہ مہینے انہوں نے یہودیوں پر نازیوں کے مظالم یعنی ہولو کاسٹ کی تردید میں جو کانفرنس کرائی تھی اس پر بھی اعتراض کیا جارہا ہے کہ اس کی وجہ سے ایران بین الاقوامی ہمدردی کھو بیٹھا۔

کوئی ڈیڑھ سو ارکان پارلیمنٹ نے ایک خط پر دستخط کئے ہیں کہ آئندہ بجٹ تیل کی قیمتوں کو پیش نظر رکھتے ہوۓ حقیقت پسندانہ ہونا چاہیے۔

اسی بارے میں
احمدی نژاد کے لیے دھچکا
19 December, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد